تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

مشیر خزانہ بلوچستان میرخالد لانگو کو عدالت سے گرفتار کر لیا گیا

کوئٹہ : نیب حکام نے مستعفیٰ مشیر خزانہ بلوچستان، میر خالد لانگو کو ضمانت مسترد ہونے کے بعد عدالت کے احاطے سے باہر گرفتار کر کے نیب ہیڈ کوارٹر منتقل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق آج مشیر خزانہ میر خالد لانگو اپنی عبوری ضمانت کو مستقل کرانے کے لیے کوئٹہ ہائی کورٹ پہنچے تھے،جہاں عدالت نے ان کی درخواست مسترد کردی،جس کے بعد عدالت سے باہر آتے ہوئے انہیں نیب حکام نے گرفتار کر کے نیب ہیڈ کوارٹر منتقل کر دیا گیا۔

واضع رہے ان کی گرفتاری سیکرٹری خزانہ بلوچستان مشتاق احمد رئیسانی کرپشن کیس میں عمل میں لائی گئی ہے،مشتاق احمد رئیسانی کے گھر سے 63 کروڑ روپے اور لاکھوں مالیت کے سونا برآمد ہوا تھا۔


مشتاق رئیسانی کے گھرسے کروڑوں روپے برآمد


اس موقع پر میر خالد لانگو کے وکیل عباس کاکڑ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے نیب کو تنقید کا نشانہ بنایا،انہوں نے کہا کہ نیب ایک سیاسی ادارہ بن چکا ہے،نیب نے وارنٹ گرفتاری چھپا کررکھے ہوئے تھے،حالانکہ میرے موکل نے مشیر خزانہ کے عہدے سے استعفیٰ دیتے ہوئے خود کو تفتیش کے لیے پیش کیا تھا۔


سابق مشیر خزانہ  ’’ خالد لانگو‘‘ کی حفاظتی ضمانت 


یاد رہے سابق سیکرٹری خزانہ مشتاق رئیسانی کی گرفتاری کے بعد مشیر خزانہ میرخالد لانگو نے استعفیٰ دیتے ہوئے خود کو تفتیش کے لیے پیش کیا تھا، جس کے بعد نیب نے ان کے تین بار سمن جاری کیے،تاہم وہ پیش نہیں ہوئے اور روپوش ہوگئے اور اچانک اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہوکر عبوری ضمانت منظور کروائی تھی۔

Comments

- Advertisement -