تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

مقبوضہ کشمیر کبھی بھی بھارت کاحصہ نہ تھااورنہ ہوگا

نیویارک: اقوام متحدہ میں پاکستان کی سفیرڈاکٹرملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کبھی بھی بھارت کاحصہ نہیں تھااور نہ ہو گا۔

تفصیلات کےمطابق بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں تقریر کے جواب میں پاکستانی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں فیکٹ فائنڈنگ مشن کوتحقیقات کرنے دے۔

اقوام متحدہ میں پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ پچاس سال سے بھارت ہمسایہ ملکوں میں دہشت گردی کی معاونت کرتارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں قتل عام ریاستی دہشت گردی کی بدترین مثال ہے،ڈھائی ماہ میں 100سے زائد کشمیری شہید،سیکڑوں بینائی سے محروم ہوگئے،بھارت کی جانب سے پاکستان پرالزامات کا مقصدکشمیری خواتین اور بچوں پر ظلم سے توجہ ہٹانا ہے۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کی سفیرملیحہ لودھی نے مزید کہاکہ بھارت کی پاکستان میں مداخلت ریکارڈ پرموجود ہے،بھارتی جاسوس کل بھوشن یادیو نےبھارتی تخریبی سرگرمیوں کااعتراف کیاہے۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ پاکستان مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کے لیے مذاکرات کا حامی ہے،اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں وزیر اعظم نواز شریف نے بھی بھارت کو مذاکرات کی دعوت دی تھی۔

Comments

- Advertisement -