تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

کشمیرہماری شہہ رگ ہے، امن کی خواہش کوکمزوری نہ سمجھا جائے: صدرمملکت

اسلام آباد: ملک بھر آج یوم پاکستان ملی جوش و جذبے اور عزم کے ساتھ منایا جارہا ہے، اسلام آباد کے پیریڈ ایونیومیں یومِ پاکستان کی مرکزی تقریب جاری ہے۔

تقریب میں صدرمملکت ممنون حسین، وزیراعظم نواز شریف اور آرمی چیف راحیل شریف، مسلح افواج کے سربراہان، وفاقی وزراء، پارلیمنٹیرینز، مختلف ممالک کے مندوبین اورکثیرتعداد میں شریک ہیں۔


صدرمملکت کا خطاب


 تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدرمملکت ممنون حسین کا کہنا تھا کہ قیامِ امن کی خواہش کو ہماری کمزوری نا سمجھا جائے، کشمیرہماری شہہ رگ ہے اس کا پرامن حل چاہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمسایہ ممالک سے دوستانہ تعلقات چاہتے ہیں، ہمارے ہتھیارہمارے دفاع اورسلامتی کے لئے ہیں، ہم ہتھیاروں کی دوڑمیں شامل نہیں ہیں۔

انہوں نے قوم کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن ضربِ عضب جلد مکمل ہوجائے گا، صدرمملکت نے یہ بھی کہا کہ ملک سے آخری دہشت گرد کے خاتمے تک اپریشن جاری رہے گا۔

انہوں پاکستان کے سفرکا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ دشمن کا یہ خیال تھا کہ یہ نوزائیدہ ملک کمزورہے زیادہ عرصے تک نہیں پنپ سکے گا، لیکن وقت نے دکھایا کہ ہماری افواج نے ہمیشہ دشمن کو منہ توڑجواب دیا۔


یومِ پاکستان کی پیریڈ


 صدرِ مملکت کے خطاب کے بعد پاک فوج کے چاق وچوبند دستوں، بوائے اسکاؤٹؐ اور گرلز گائیڈ کے علم بردار دستوں نے حاضرینِ تقریب کو سلامی پیش کی۔

علم برداردستوں کی سلامی کی بعد مسلح افواج کے ٹینک بردار دستے کی جانب سے پیریڈ گراوٗنڈ میں سلامی پیش کی گئی۔

،یوم پاکستان کی مناسبت سے مرکزی پریڈ کی تقریب کے علاوہ سیاسی وسماجی تنظیموں کی جانب سے خصوصی پروگرام ترتیب دیئے جاتے ہیں، ملک بھرمیں ریلیوں کا بھی اہتمام کیا جاتا ہے۔


قراردادِ لاہور – یوم پاکستان


 پاکستانیوں کیلئے آج تجدید عہد کا اور سوچنے کا دن ہے،جودو قومی نظریہ پر تشکیل پاکستان کی قرارداد کا بھی دن ہے، دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اکتیس اور صوبائی دارالحکومتوں میں اکیس اکیس توپوں کی سلامی سے ہوتا ہے۔

تیئس مارچ کا دن وطن عزیز پاکستان کی تاریخ میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے، 23 مارچ 1940 ء کو لاہور میں واقع منٹو پارک موجودہ اقبال پارک میں قرار داد پاکستان منظور ہوئی ،23 مارچ کی تاریخی اہمیت کو مد نظر رکھتے ہوئے ہر سال 23 مارچ کو یوم پاکستان منانے کا اعلان سرکاری طور پر کیا جاتا ہے۔


یومِ پاکستان اورپاکستان کے لازوال ملی نغمے


 اس تاریخی دن کو منانے کیلئے پورے پاکستان میں سرکاری و غیر سرکاری سطح پر تقریبات کا انعقاد کیا جاتا ہے، 23 مارچ 1940 ء کو قائد اعظمؒ کی زیر صدارت منظور کی گئی قرارداد پاکستان نے تحریک پاکستان میں نئی روح پھونک دی تھی جس سے برصغیر کے مسلمانوں میں ایک نیا جوش اور ولولہ پیدا ہوا، یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ آل انڈیا مسلم لیگ کی طرف سے پیش کی گئی قرار داد کو اس وقت ’قرار داد لاہور‘کا نام دیا گیا تھا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے قائداعظم محمد علی جناح نے کہا کہ ہندوستان میں مسئلہ فرقہ ورارنہ نوعیت کا نہیں ہے بلکہ بین الاقوامی ہے یعنی یہ دو قوموں کا مسئلہ ہے۔ ہندوؤں اور مسلمانوں میں فرق اتنا بڑا اور واضح ہے کہ ایک مرکزی حکومت کے تحت ان کا اتحاد خطرات سے بھر پور ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ اس صورت میں ایک ہی راہ ہے کہ ان کی علیحدہ مملکتیں ہوں۔

قیام پاکستان کے 13 سال بعد قراداد لاہور کی یاد میں منٹو پارک میں ایک یادگار بنانے کا فیصلہ کیا گیا ، مغربی پاکستان کے گورنر اختر حسین نے آزادی کی اس یادگار کو مینار پاکستان کا سنگ بنیاد 23 مارچ 1660ء کو ایک سادہ سی تقریب میں ٹھیک اسی جگہ رکھا جہاں 1940ء میں مسلمانوں کے علیحدہ وطن کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

Comments

- Advertisement -
فواد رضا
فواد رضا
سید فواد رضا اے آروائی نیوز کی آن لائن ڈیسک پر نیوز ایڈیٹر کے فرائض انجام دے رہے ہیں‘ انہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ تاریخ سے بی ایس کیا ہے اور ملک کی سیاسی اور سماجی صورتحال پرتنقیدی نظر رکھتے ہیں