تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو 9 رنز سے شکست دے دی

شارجہ: کراچی کنگز نے سنسی خیز مقابلے کے بعد پشاور زلمی کو 9 رنز سے شکست دے دی، کنگز کی جانب سے شعیب ملک نے عمدہ بیٹنگ اور اسامہ میر نے آخری اوور میں دو وکٹیں حاصل کرکے ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

تفصیلات کے مطابق شارجہ میں کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے مابین کھیلے جانے والے میچ میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، کراچی کنگز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 4 وکٹوں کے نقصان پر 174 رنز بنائے۔ عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرنے پر شعیب ملک کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

ہدف کا تعاقب کرنے پر پشاور زلمی نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو 32 رنز پر پہلی وکٹ گنوا دی تاہم ایک رن اضافے کے بعد زلمی کو دو وکٹوں کے نقصان کا سامنا کرنا پڑا، شاہد آفریدی نے ٹیم کو سہارا دے کر ففٹی بنائی مگر وہ ٹیم کے کام نہ آسکی۔

کراچی کنگز کی جانب سے سہیل خان نے چار اوورز میں 28 رنز دے کر تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، عثمان خان نے بھی تین، اسامہ میر نے آخری اوور میں دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ عماد وسیم اور شعیب ملک نے ایک ایک کھلاڑی کو پویلین روانہ کیا۔


پشاور زلمی اننگرز اوور بائی اوور


اسامہ میر نے اننگز کا آخری اوور پھینکا جس میں شاہد آفریدی اور اگلی ہی بال پر حسن علی آوٹ ہوئے، جس کے بعد کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو 9 رنز سے شکست دے کر فتح اپنے نام کی۔


انیسویں اوور کی چوتھی بال پر وہاب ریاض عثمان شنواری کی بال پر کلین بولڈ ہوکر پویلین لوٹے، اوور کے اختتام پر پشاور زلمی کا مجموعی اسکور 157 تک پہنچا۔

اٹھارویں اوور میں پشاور زلمی کے بیٹسمین سیمی آؤٹ ہوئے اور مجموعی اسکور 139 تک پہنچا۔

سترہویں اوور میں 13 رنز اضافہ ہوا اور مجموعی اسکور 125 تک پہنچا۔

سولہویں اوور میں 8 رنز اضافے کے بعد مجموعی اسکور 112 تک پہنچ گیا۔

پندرہویں اوور میں 8 رنز اضافے کے بعد زلمی کا مجموعی اسکور 104 تک پہنچا۔

چودہویں اوور میں 10 رنز اضافے کے بعد مجموعی اسکور 96 تک پہنچ گیا۔

تیرہویں اوور میں شاہد آفریدی نے اپنے روایتی انداز میں محمد عامر کی بال کو دو بار باؤنڈری کے باہر پھینکا، اوور کے اختتام پر مجموعی اسکور 86 تک پہنچا۔

بارہویں اوور میں عثمان خان نے ایک اور کامیابی حاصل کرتے ہوئے شکیب الحسن کو پویلین بھیجا، اوور کی آخری بال پر ایک رن کا اضافہ ہوا جس کے بعد 6 وکٹوں کے نقصان پر مجموعی اسکور 69 تک پہنچا۔

گیارہویں اوور میں 9 رنز اضافے کے بعد مجموعی اسکور 69 تک پہنچا۔

دسویں اوور میں کی تیسری بال پر صہیب مقصود عثمان خان کی گیند کو باؤنڈری پار کرنے کی ناکام کوشش کرتے ہوئے کیچ آؤٹ ہوئے، پولارڈ نے چند قدم کے فاصلے پر اُن کا شاندار کیچ لیا، اوور کے اختتام پر مجموعی اسکور پانچ وکٹوں کے نقصان پر 61 تک پہنچا۔

نویں اوور میں 10 رنز اضافے کے بعد مجموعی اسکور 57 تک پہنچا۔

آٹھویں اوور میں شعیب ملک کو آزمانے کا فیصلہ کیا گیا جو کامیاب رہا اور اس چوتھی بال پر مورگن پویلین لوٹے، اوور اختتام پر مجموعی اسکور میں 7 رنز کا اضافہ ہوا اور پشاور زلمی کی ٹیم نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 47 رنز بنائے۔

اسامہ میر نے ساتویں اوور میں 2 رنز دیے جس کے بعد مجموعی اسکور 41 تک پہنچا۔

سہیل خان کے دوسرے اوور اور اننگز کے چھٹے اوور میں کسی رن کا اضافہ نہیں ہوا۔

پانچویں اوور کی دوسری بال پر عماد وسیم نے افتخار احمد کو پویلین روانہ کیا، اوور اختتام پر مجموعی اسکور 39 تک پہنچا۔

سہیل خان نے اپنے پہلے اور اننگز کے چوتھے اوور میں کامران اکمل اور تمیم اقبال کو پویلین بھیجا، اوور کے اختتام پر مجموعی اسکور 33 تک پہنچا۔


تیسرے اوور میں 16 رنز کا اضافہ ہوا اور اسکور 27 تک پہنچ گیا۔

کراچی کنگز کی جانب سے دوسرا اوور محمد عامر نے کیا، اوور کے اختتام پر مجموعی اسکور 11 تک پہنچا۔

زلمی کی جانب سے اوپننگ کا آغاز کامران اکمل اور تمیم اقبال نے کیا، عماد وسیم نے پہلا اوور پھینکا جس میں مجموعی اسکور 3 تک پہنچا۔


کراچی کنگز اننگرز اوور بائی اوور


بیسویں اوور کی آخری بال پر شعیب ملک نے چوکے کی مدد سے 27 بالز پر اپنی نصف سنچری مکمل کی اور کراچی کنگز نے مقررہ اوور میں 174 رنز بنائے۔

2

انیسویں اوور کی پہلی بال کو شعیب ملک نے باؤنڈری کے پار پھینک کر 6 رنز حاصل کیے جبکہ مجموعی اسکور 162 ہوا۔

اٹھارویں اوور میں دو چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے مجموعی اسکور 154 تک پہنچا۔

سترہواں اوور کراچی کنگز کے لیے اچھا ثابت ہوا اور اس میں 15 رنز کا اضافہ ہوا تاہم اوور کی آخری بال پر روی بھوپارا کیچ آوٹ ہوکر پویلین لوٹے، اوور اختتام پر کراچی کنگز کا مجموعی اسکور 134 تک پہنچا۔


سولہویں اوور میں مجموعی اسکور 199 تک پہنچا۔

پندرہویں اوور میں 7 رنز اضافے کے بعد اسکور 109 تک پہنچا۔

چودہویں اوور کی چوتھی بال پر کراچی کنگز نے سنچری مکمل کی اور آخری بال پر مجموعی اسکور 102 ہوا۔

تیرہویں اوور کی تیسری بال کرس گیل کے لیے بدقسمت ثابت ہوئی اور وہ بالکل باؤنڈری کے پاس کیچ آؤٹ ہوئے، اوور اختتام پر ٹیم کا مجموعی اسکور 93 تک پہنچا۔

بارہویں اوور کی تیسری بال پر کرس گیل نے شاہد آفریدی کی بال پر شاندار چھکا مارا، اوور اختتام پر مجموعی اسکور 10 رنز اضافے کے بعد 89 تک پہنچا۔

گیارہویں اوور کے اختتام پر کراچی کنگز کا مجموعی اسکور 79 تک پہنچا۔

بابر اعظم کے آؤٹ ہونے کے بعد نئے آنے والے بیٹسمین کرس گیل ہیں، مجموعی اسکور میں تین رنز اضافے کے بعد کمار سنگاکارا بھی پویلین لوٹ گئے۔


نویں اوور کی آخری بال پر بابر اعظم 46 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹے، کراچی کنگز نے اوور کے اختتام پر ایک وکٹ کے نقصان پر 72 رنز بنائے۔

آٹھویں اوور میں 4 رنز اضافے کے بعد مجموعی اسکور 67 تک پہنچا۔

ساتویں اوور میں کراچی کنگز نے ففٹی مکمل کی اور اوور اختتام پر مجموعی اسکور 63 تک پہنچا۔

چھٹے اوور میں مجموعی اسکور میں صرف 2 رنز کا اضافہ ہوا۔

پانچویں اوور میں مجموعی اسکور 45 تک پہنچا۔

چوتھے اوور میں مجموعی اسکور 36 تک پہنچا۔

تیسرے اوور میں 8 رنز اضافے کے بعد مجموعی اسکور 27 تک پہنچا۔

دوسرے اوور میں بابر اعظم کے ایک چھکے اور 1 چوکے کی مدد سے ٹیم کے مدد سے مجموعی اسکور 19 تک پہنچا۔

کراچی کنگز کی جانب سے اوپننگ کا آغاز بابر اعظم اور کمار سنگاکار نے کیا، پہلے ہی اوور میں بابر اعظم نے دوچوکوں کی مدد سے مجموعی اسکور 8 رنز تک پہنچایا۔

ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کراچی کنگز کے کپتان کمار سنگاکارا نے کہا کہ ’’گزشتہ میچ میں جیت کے بعد کھلاڑیوں کے حوصلے بہت بلند ہیں اور ہم آج کا میچ جیتنے کی بھرپور کوشش کریں گے‘‘۔ کراچی کنگز نے کاشف بھٹی کی جگہ سہیل خان کو جگہ دی ہے۔

1

کراچی کنگز نے ایونٹ میں کھیلے جانے والے چھ میچوں میں سے دو میں فتح حاصل کی ہے جبکہ پشاور زلمی چھ میں سے دو میچز میں فتح حاصل کرنے میں کامیاب رہی، اس فتح کے بعد کراچی کنگز پوائنٹ اسکورنگ ٹیبل پر چوتھے نمبر پر آگئی۔

Comments

- Advertisement -