تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

کابل ، مسجد میں دھماکہ ، 36 افراد جاں بحق ، 35 زخمی

کابل: افغانستان کے درالحکومت کابل میں خود کش مسجد میں ہوا، جس کے نتیجے میں اب تک 36 افراد جاں بحق ہوگئے۔

افغان میڈیا کے مطابق کابل کی مسجد میں خود کش دھماکے کے نتیجے میں 36 افراد جاں بحق اور 35 سے زائد زخمی ہوگئے، مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

افغان وزارت داخلہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کابل کے مغربی علاقے میں واقع مسجد باقر العلوم میں دوپہر ساڑھے 12 بجے کے قریب دھماکا ہوا، جس کے حوالے سے تفصیلات جمع کی جارہی ہیں۔

دھماکے کے بعد علاقے کی ناکہ بندی کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے جبکہ اب تک کسی تنظیم نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔


مزید پڑھیں : افغانستان، مسجد پر خود کش حملہ، 14 جاں بحق، 28 زخمی


یاد رہے کہ رواں سال اکتوبر میں افغانستان کے صوبے بلخ کی ایک مسجد پر خود کش حملے کے نیتجے میں 14 افراد جاں بحق اور 30 کے قریب افراد زخمی ہوگئے تھے، جاں بحق افراد کا تعلق شیعہ مسلک سے تھا۔

Comments

- Advertisement -