تازہ ترین

سرکاری ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

ملک میں معاشی استحکام کیلئےاصلاحاتی ایجنڈےپرگامزن ہیں، محمد اورنگزیب

واشنگٹن: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک...

کابل : افغان نیشنل پولیس اہلکاروں کی بس پر حملہ 40 اہلکار جاں بحق

کابل: افغانستان کے دارلحکومت میں افغان نیشنل پولیس کے زیرتربیت اہلکاروں کی بس پر 2خودکش حملے 40 پولیس اہلکارجاں بحق اورمتعدد زخمی  ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کیڈیٹس تقسیم اسناد کی تقریب سے واپس آرہے تھے کہ کابل کے مغربی علاقے ضلع پغمان کے قریب اُن کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا، خود کش حملہ آوروں نے بس قریب آتے ہی خود کو دھماکوں سے اڑا دیا۔

افغان میڈیا نے بم حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملے کا نشانہ بننے والی بس میں متعدد پولیس اہلکار سوار تھے، ان دنوں دھماکوں کی ذمہ داری طالبان نے قبول کرلی ہے، دھماکے میں زخمی اور جاں بحق ہونے والے تمام افراد کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

اسپتال انتظامیہ نے ابتدائی طور پر40 پولیس اہلکاروں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی ہے، جبکہ زخمی ہونے والے متعدد افراد میں سے بیشتر افراد کی حالت انتہائی نازک بتائی جارہی ہے۔

واضح رہے ایک ہفتے قبل کابل میں نیپالی سیکورٹی اہلکاروں کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا تھا ، جس میں 10 کے قریب اہلکار جاں بحق ہوئے تھے۔

Comments

- Advertisement -