تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

حلب میں جنگ بندی پر اتفاق رائے کے قریب پہنچ گئے ہیں، جان کیری

شامی صوبے حلب میں صورتحال ہر گزرتے لمحے کے ساتھ مزید خراب ہوتی جارہی ہے۔ امریکی وزیر خارجہ جان کیری کا کہنا ہے کہ حلب میں جنگ بندی پر اتفاق رائے کے قریب پہنچ گئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جان کیری کا کہنا ہے کہ حلب میں پرتشدد کارروائیوں کی روک تھام کے لیے پیش کیے گئے منصوبے میں پیش رفت ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پہلی ترجیح شہر میں جاری خونریزی کو روکنا ہے۔

aleppo

شام میں حالیہ دنوں میں حکومتی فورسز کی کارروائیوں میں 250 سے زائد شہری جاں بحق جبکہ سینکڑوں زخمی ہوچکے ہیں۔

ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کے دوران جان کیری نے شامی حکومت پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی اور متاثرہ علاقوں میں امداد کی فراہمی میں رکاوٹ ڈالنے کا الزام بھی لگایا۔

مزید پڑھیں: حلب میں اسپتال پر بمباری، 50 افراد جاں بحق

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے زیر اہتمام شام امن مذاکرات کا نیا سلسلہ 10 مئی سے جنیوا میں شروع ہوگا۔

Comments

- Advertisement -