تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

اقوام متحدہ میں قراردادمنظور ہونے پر اسرائیل سخت برہم،امریکی سفیر کی طلبی

تل ابیب : غیر قانونی اسرائیلی بستیوں کے خلاف اقوام متحدہ میں قرارداد منظور ہونے کے بعد پہلے اسرائیل نے عالمی ادارے کے خلاف انتہائی قدم اٹھانے کی بات کی اب امریکا کو بھی نہ بخشا اور کہا کہ قرارداد کے پیچھے امریکا کا ہاتھ ہے۔

اسرائیل اور امریکا کے تعلقات میں کشیدگی آگئی ہے، اسرائیلی وزیراعظم نے تل ابیب میں امریکی سفیرکو وزیراعظم ہاؤس طلب کرکے قرارداد کو امریکا کی جانب سے ویٹو نہ کرنے پر سخت احتجاج کیا۔

اسرائیل نے امریکا پر الزام لگایا ہے کہ امریکا نے فلسطینیوں کیساتھ ملکر منصوبہ بندی کی اور قرارداد سلامتی کونسل تک پہنچائی نہ صرف یہ بلکہ امریکا نے سلامتی کونسل میں ووٹ کو منظم بھی کیا۔

دوسری جانب امریکا نے اسرائیل کے الزامات کی تردید کی ہے۔


مزید پڑھیں : سلامتی کونسل میں یہودی بستیوں کے خلاف قرارداد منظور


یاد رہے کہ جمعے کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے غرب اردن میں غیر قانونی یہودی بستیوں کے قیام کے خلاف قرارداد منظور کی تھی، قرار داد کے حق میں دس جبکہ چار ممبران نے مخالفت میں رائے دی تھی ۔

جس کے بعد ہفتے کو اسرائیلی وزیراعظم نتن یاہو نے اقوام متحدہ کیساتھ تعلقات پر نظرثانی کی دھمکی دی تھی۔

نیتین یاہو کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیلی وزارت خارجہ کو ایک مہینے میں جائزہ رپورٹ بنانے کا حکم دے دیا ہے، اقوام متحدہ کے اداروں کو اسرائیلی امداد کا جائزہ اور اسرائیل میں اقوام متحدہ کے نمائندوں کی موجودگی کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -