تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

عراق میں داعش نےبچوں سمیت 280افرادکوقتل کردیا

بغداد: دہشت گرد تنظیم داعش نے عراق کے شہر موصل میں بچوں اور نوجوان لڑکوں سمیت280افراد کو قتل کردیا۔

تفصیلات کےمطابق داعش نے عراقی افواج کے حملوں سے بچنے کے لیے ڈھال کے طور پر اغوا کیے گئے 284 بچوں اور نوجوان لڑکوں کو قتل کردیا۔داعش نے ان افراد کی لاشوں کو اجتماعی قبروں میں دفنانے کے لیے موصل کے کالعدم ایگری کلچر کالج میں بلڈوزرز کا استعمال کیا۔

خیال رہے کہ اس سےقبل اقوام متحدہ کی جانب سے کہا گیا تھا کہ داعش کی جانب سے موصل اور اردگرد کے علاقوں سے 550 خاندانوں کو اپنے ساتھ لے جانا انتہائی تشویش ناک ہے۔

مزید پڑھیں: عراقی فوج کی کارروائی،4دیہات داعش کےقبضےسےآزاد

دوسری جانب عراقی فوج نے موصل کے قریب چار دیہات داعش کے قبضے سے آزاد کروالیے جس کےبعد داعش کے قبضے سے اب تک50سے زائد دیہاتوں کو آزادکرایا جاچکا ہے۔

دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف اس بڑی کارروائی کا جائزہ لینے امریکی وزیردفاع بھی عراق پہنچ گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: عراقی فوج کا داعش کے خلاف موصل میں آپریشن

یاد رہے کہ چھ روز قبل عراقی وزیراعظم حیدرالعبادی کاکہنا تھاکہ اب داعش کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کاوقت آگیا ہےاور ہم عوام کو داعش کے ظلم اور دہشت گردی سے نجات دلا کر رہےگیں۔

Comments

- Advertisement -