تازہ ترین

امریکہ کیلئے جاسوسی، ایران نے جوہری سائنسدان کو پھانسی دیدی

تہران : ایران نے اپنے ہی جوہری سائنسدان کو امریکا کے لیے جاسوسی کرنے پر پھانسی دیدی۔

ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی جوہری سائنسدان شہرام امیری کو 2010 میں اس وقت گرفتار کیا گیا تھا، جب وہ امریکا سے ایران واپس آیا تو عدالت نے شہرام کو امریکا کے لئے جاسوسی کرنے پر سزائے موت سنائی تھی۔

ایرانی عدالتی ترجمان غلام حسین محسنی کا کہنا تھا کہ ایٹمی سائنسدان شہرام امیری نے ایران کے ایٹمی پروگرام کے بارے میں انتہائی خفیہ معلومات امریکہ کو فراہم کی تھیں، اس جرم میں مذکورہ سائنسدان کو سزائے موت سنائی گئی تھی۔


 

مزید پڑھیں :  تہران : سنگین جرائم میں ملوث 20 افراد کو پھانسی دے دی گئی


 

ایرانی حکومت نے سزا پر عملدرآمد کرتے ہوئے اسے پھانسی دے دی ہے۔

ایرانی عدلیہ کے ترجمان کے مطابق عدالت نے شہرام کو سزائے موت سنائی تھی، جس کے بعد یہ فیصلہ ایرانی سپریم کورٹ نے بھی برقرار رکھا تھا۔


 

مزید پڑھیں : سابق انٹیلیجنس اہلکار کو قتل کرنے پر ایرانی خاتون کو پھانسی


 

شہرام امیری ایران کی اٹامک انرجی آرگنائزیشن کے لیے کام کرتے رہے تھے اور 2009 میں اچانک غائب ہوگئے تھے تاہم ایک سال بعد اچانک ایران واپس آئے، جہاں ان کا گرفتاری سے پہلے ہیرو کی طرح استقبال ہوا تھا۔

Comments

- Advertisement -