تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ، 2 فوجی اہلکار شہید، وزیراعظم کی شدید مذمت

راولاکوٹ: بھارتی فوج نے ایک بار پھر ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈری پر بلااشتعال فائرنگ اورگولہ باری شروع کر دی، جس کے نتیجے میں دو فوجی جوان شہید ہوگئے، پاک فوج کی جوابی کارروائی نے دشمن کو خاموش ہونے پر مجبور کردیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی جنگی جنون کم ہونے میں نہیں آرہا ہے ، ایل او سی پر بھارتی فوج نے ایک بار پھر روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بلااشتعال فائرنگ کا سلسلہ شروع کردیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے بھمبھر، تتہ پانی، کیل، لیپہ سیکٹروں پر فائرنگ کی ، فائرنگ کا سلسلہ رات ڈھائی بجے شروع ہوا، جو صبح آٹھ بجے تک جاری رہی، بھارتی فائرنگ کے نتیجے میں دوجوان شہید ہوگئے۔

بھارت کی فائرنگ کا پاک فوج نے بھرپور انداز میں جواب دیا، جسکے بعد دشمن کیجانب سے مکمل خاموشی چھاگئی۔

راولاکوٹ میں بھی بھارتی فوج نے کنٹرول لائن کی خلاف ورزی کی، پونچھ بٹل سیکٹر میں بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری سے شہری آبادی کی املاک کو نقصان پہنچا۔

گذشتہ روز وادی نیلم دودھیال سیکٹرمیں بھارتی فوج نےبلااشتعال فائرنگ کی، بھارت کی فائرنگ کا پاک فوج نے بھرپور انداز میں جواب دیا، جسکے بعد دشمن کیجانب سے مکمل خاموشی چھا گئی، فائرنگ سے کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

بھارت کی فورسز کی فائرنگ سے سرحدی دیہاتوں کے مکینوں میں شدید خوف ہراس پیدا ہوگیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس بھارت میں نریندر مودی کی انتہاء پسند حکومت آنے کے بعد سے بھارتی فورسز کی جانب سے سرحد پر بلااشتعال فائرنگ اورگولا باری کی گئی، جس کے نتیجے میں شہریوں سمیت کئی سیکیورٹی اہلکار شہید اور زخمی ہوئے۔

بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ، وزیراعظم کی شدید مذمت

وزیراعظم نے بھارتی فوج کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے وزیراعظم نے دفاع وطن کیلئے جان دینے والے جوانوں کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔

وزیراعظم کا کہنا ہے کہ پرامن ہمسائیگی کے وژن کو ہماری کمزوری نہ سمجھی جائے، ہماری پرامن ہمسائیگی کی پالیسی کا غلط مطلب نہ نکالا جائے، خودمختاری کیخلاف کسی بھی کوشش کا بھرپور جواب دینا جانتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -