تازہ ترین

ایرانی صدر کے دورہ پاکستان کا مشترکہ اعلامیہ جاری

ایرانی صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی پاکستان کا تین روزہ...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

بھارتی فوج کی وادی نیلم میں مسافر بس پر فائرنگ ،9شہری شہید

مظفر آباد : لائن آف کنڑول پر بھارتی اشتعال انگیزی کا سلسلہ تھم نہ سکا، بھارتی فوج نے وادی نیلم میں ڈھڈنیال کے قریب مسافر کوچ پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں 9 افراد شہید اور 7 زخمی ہوگئے جبکہ کئی سیکٹرز پر بلااشتعال انگیز فائرنگ اور گولہ باری کی ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مظفر آباد میں وادی نیلم کے لوات اور کیرن سیکٹر پر بھارتی فوج کی جانب سے مسافر کوچ پر فائرنگ کی گئی، واقعہ میں اب تک نو افراد شہید جبکہ متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے، زخمیوں میں پولیس اہلکار بھی شامل ہیں جبکہ زخمیوں کو لے جانے والی ایمبولنس پر بھی فائرنگ کی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے شاہ کوٹ،جورا، بٹل اور باغ سیکٹر پر مقامی آبادی کو نشانہ بنایا، پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی کے بعد بھارتی بندوقیں خاموش ہوگئیں، بھارتی فوج مقامی آبادی کو نشانہ بنارہی ہے۔

دوسری جانب کوٹلی نکیال سیکٹرپر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے شہری شہید اور متعدد زخمی ہوگئے، بھارت کی جارحیت پر پاک فوج نے منہ توڑ جوابی کارروائی کی جس میں دشمن فوج کی کئی چوکیاں تباہ اور بھاری جانی نقصان کی اطلاعات ہیں۔

اس سے قبل درہ شیرخان سیکٹر پر بھارتی فوج نے مقامی آبادی پر گولہ باری کی، جس کے بعد علاقے کے تمام تعلیمی ادارے بن کردیئے گئے۔


مزید پڑھیں : بھارتی فوج کی فائرنگ، وادی نیلم کے جنگلات میں آتشزدگی


گزشتہ روز بھارتی گولہ باری سے وادی نیلم کے جنگلا ت میں آگ لگ گئی تھی، جس سے درختوں کو کافی نقصان پہنچا ہے۔

یاد رہے کہ بھارتی فوج نے ہفتے کو لائن آف کنٹرول کے نزدک ضلع کوٹلی میں واقع کھوئی رٹہ سیکٹر پر فائرنگ کی اور آبادی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے ایک ہی خاندان کے 4 افراد شہید ہوگئے جن میں ایک بھائی، دو بہنیں اور ایک کزن شامل تھے۔


مزید پڑھیں : ایل او سی: بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے 4 بچے شہید، متعدد زخمی


واضح رہے کہ یاد رہے کہ بھارتی بحریہ کی آبدوز نے پاکستان کے سمندروں میں داخل ہونے کی کوشش تھی جس کو پاک بحریہ نے بر وقت ردعمل دیتے ہوئے ناکام بنا دیا تھا۔

Comments

- Advertisement -