تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

بھارت میں مذہبی عدم برداشت میں اضافہ، امریکا کا اعتراف

واشنگٹن: بھارت میں بڑھتی ہوئی مذہبی عدم برداشت کو امریکی کانگریس کی جانب سے بھارت میں قائم کردہ تحقیقاتی کمیشن نے بھی تسلیم کرلیا۔ کمیشن کا اجلاس 7 جون کو ہوگا۔

امریکی کانگریس کی جانب سے بھارت میں قائم کردہ تحقیقاتی کمیشن نے اپنی رپورٹ میں تسلیم کرلیا کہ بھارت میں بڑھتی ہوئی عدم برداشت کے واقعات سے کوئی بھی محفوظ نہیں۔ کمیشن کا اگلا اجلاس رواں ہفتے ہوگا۔

کمیشن کی رپورٹ کے مطابق آزادی کے 70 برس بعد بھی بھارت میں انسانی حقوق سے وابستہ خدشات پوری طرح برقرار ہیں۔ کمیشن کا کہنا ہے کہ انڈیا میں دلت برادری اور مذہبی اقلیتوں کے ساتھ امتیازی سلوک اب بھی جاری ہے۔

گزشتہ ہفتہ کانگریس کی خارجہ امور نے رپورٹ میں بتایا تھا کہ بھارت میں 1 کروڑ 20 لاکھ افراد غلام ہیں اور بھارت میں مذہبی عدم برداشت میں تیزی آرہی ہے۔ بھارت میں دانستہ طور پر مسلم اور عیسائی تنظیموں کو نشانہ بنا یا جارہا ہے۔

Comments

- Advertisement -