تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

پاک بھارت سیکرٹری خارجہ ملاقات: پاکستان نے کلبھوشن یادو تک بھارتی قونصلر کی رسائی کو مسترد کردیا

نئی دلی: پاک بھارت سیکرٹری خارجہ ملاقات میں بھارت کی جانب سے را کے ایجنٹ کلبھوشن یادو تک رسائی کی درخواست کو پاکستان نے مسترد کر دیا، درخواست میں بھارت کی جانب سے قونصلر جنرل کو کلبھوشن یادو تک رسائی کا کہاگیا تھا.

تفصیلات کے مطابق ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں شرکت سے قبل نئی دلی میں سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے بھارتی ہم منصب ایس شنکر جے کشن سے ملاقات کی، جس میں بھارت کی جانب سے ایجنٹ کلبھوشن یادو تک بھارتی قونصلر کی رسائی کو پاکستان کی جانب سے مسترد کردیا. جبکہ پاکستان کی جانب سے کراچی اور بلوچستان میں تخریبی کاروائیوں ، سمیت سمجھوتہ ایکسپریس کے مجرموں کی رہائی پر تشویش کا اظہار کیا گیا.

ملاقات میں پاکستان کی جانب سے مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قرارداوں ، کشمیری عوام کی اُمنگوں کے مطابق حل کرنے پر زور دیا گیا.

پاکستان میں بھارت کی جانب سے تخریب کاری کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، را کے ایجنٹ کلبھوشن یادو کی گرفتاری اس کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

پاکستان کے حساس اداروں کی جانب سے کلبھوشن یادو کو بلوچستان میں گرفتار کیا گیا، گرفتاری کے بعد را کے ایجنٹ نے کراچی اور بلوچستان میں تخریبی سرگرمیوں کا اعتراف کیا تھا.

ان دنوں پاکستانی سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری بھارت میں موجود ہیں جبکہ ان کی دیگر ممالک کے وفود سے اہم ملاقاتیں متوقع ہیں.

ہارٹ آف ایشیا استنبول پروسس ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں سیکیورٹی، معاشی تعاون اور افغانستان میں امن واستحکام اور اس کے دیگر ممالک کے ساتھ تعلقات سمیت دیگرعلاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا جاتا ہے.

گزشتہ سال اسلام آباد میں پاکستان اور افغانستان کی جانب سے مشترکہ طور پر بارٹ آف ایشیا کانفرنس کی میزبانی کی گئی تھی.

واضح رہے کہ رواں سال جنوری میں ہونے والے پاکستان اور بھارت کے درمیان سیکرٹری خارجہ کی سطح پر ہونے والی مذاکرات پٹھان کوٹ کے واقعے کے بعد بھارت کی جانب معطل کر دیئے گئے تھے

دونوں ممالک کے وزارئے خارجہ کی گزشتہ سال نومبر میں نیپال میں سارک سمٹ کے موقع پر ہوئی تھی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا تھا.

واضح رہے پاکستانی وفد کی دیگر اہم ممالک سے بھی اہم ملاقاتیں شیڈول ہے.

Comments

- Advertisement -