تازہ ترین

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

بھارت میں زیادتی کا شکارکم عمرلڑکی سے دورانِ علاج پھرزیادتی

نئی دہلی: بھارت میں جنسی زیادتی کے حالیہ واقعے میں ریپ کا شکارایک کم عمر لڑکی کو اسپتال میں علاج کے دوران دوبارہ زیادتی کا نشانہ بنائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

فرانسیسی خبررساں ادارے کے مطابق 15 سالہ لڑکی نے پولیس کو بتایا کہ اتوارکواسپتال کے سیکیورٹی گارڈ نے اسے زیادتی کا نشانہ بنایا۔

مذکورہ لڑکی کو ریاست جھاڑکنڈ کے شہرجمشید پور کے ہسپتال میں علاج کی غرض سے داخل کیا گیا تھا۔

پولیس سپرنٹنڈنٹ جندن جا کا کہنا تھا ‘لڑکی کی شکایت کے بعد ہم نے مقدمہ درج کرکے نجی ہسپتال کے سیکیورٹی گارڈ کو گرفتارکرلیا جبکہ لڑکی کی میڈیکل رپورٹ کے آنے کا انتظار کیا جارہا ہے’۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ‘لڑکی کو مزید طبی سہولیات اوربحالی کے لیے شہرکے سب سے اچھے ہسپتال منتقل کردیا گیا’۔

خیال رہے کہ لڑکی نے اس سے قبل پولیس کو بتایا تھا کہ شہر کے مضافات میں اُسے اس کے ایک کم عمر پڑوسی نے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا جس کے بعد علاج اور بحالی کے لیے لڑکی کو ایم جی ایم ہسپتال میں داخل کروایا گیا تھا۔

پولیس افسرکا کہنا تھا کہ ‘لڑکی کے ساتھ زیادتی کرنے والا پہلا فرد کیونکہ کم عمر تھا اس لیے اسے گرفتار کرکے بچوں کی جیل منتقل کردیا گیا ‘۔

Comments

- Advertisement -
فواد رضا
فواد رضا
سید فواد رضا اے آروائی نیوز کی آن لائن ڈیسک پر نیوز ایڈیٹر کے فرائض انجام دے رہے ہیں‘ انہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ تاریخ سے بی ایس کیا ہے اور ملک کی سیاسی اور سماجی صورتحال پرتنقیدی نظر رکھتے ہیں