تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

عمران خان نے کل ملک بھر میں احتجاج کا اعلان کردیا

اسلام آباد : تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کل ملک بھر میں احتجاج کا اعلان کردیا، اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں احتجاج کیا جائےگا، ان کا کہنا ہے کہ کارکنان کی گرفتاری سراسر غیر قانونی ہے، کب تک جیل میں رکھو گے جب تک زندہ ہوں احتجاج کرتا رہوں گا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں پی ٹی آئی کے کنونشن میں شرکت کے لیے جانے والے کارکنان کی گرفتاری کے خلاف چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کل بروز جمعہ ملک بھر میں احتجاج کا اعلان کیا ہے۔

احتجاج آج اسلام باد میں ہونے والے کنونشن میں پی ٹی آئی کارکنوں کی بلاجواز گرفتاریوں اور تشدد کے خلاف کیا جائےگا۔

عمران خان نے کہا کہ جو رد عمل آنے والا ہے وہ حکومت برداشت نہیں کرسکے گی، حکومت نے آج جو کچھ کیا ہے اس پر کارکنوں میں بہت غم و غصہ پایا جاتا ہے۔

انہوں نے حکومت سے سوال کیا کہ کس قانون کے تحت لوگوں کو گرفتارکیا گیا، مجھے جیل میں بھی ڈالا گیا تو بھی احتجاج ہوگا۔

عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ کب تک جیل میں رکھیں گے جب تک زندہ ہوں احتجاج کروں گا۔

دریں اثنا اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ پاکستان کو آزاد بنانا ہے تو دو نومبر کو عوام کو باہر نکلنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ڈرامہ بازی پر شہباز شریف کو آسکر ایوارڈ دینا چاہیے، نواز شریف بانی ایم کیو ایم کو بھی کافی عرصہ تک نوازتے رہے ہیں، یہ بے شرم لوگ ہیں جو پیسے بچانے کے لیے کچھ بھی کرنے کو تیار ہیں، پیسے کے لیے یہ لوگ مودی کو بھی دوست بناسکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ حکمرانوں کو کرپشن کے پیسے بچانے کی فکر ہے،انہوں نے کہا کہ میں دونوں بھائیوں پر لعنت بھیجتا ہوں، عمران خان نے سوال کیا کہ ہم نے کون سا قانون توڑا جو ہمارے کارکنوں اور خواتین کے ساتھ ایسا ناروا سلوک کیا گیا؟ ہمارے وکیلوں کو تھانوں میں نہیں جانے دیا جارہاہے، یہ کونسی جمہوریت ہے؟

عمران خان نے کہا کہ کارکنان کے ساتھ جو کچھ ہوا اس پر بہت افسوس ہے، یہ لوگ خود کو حسنی مبارک یا صدام حسین گردانتے ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ تحریک انصاف کے جوان ہر چیز کے لیے تیار ہیں، لوگوں کے اشتعال سے لگ رہا ہے کہ دھرنے میں تعداد 10 لاکھ سے بھی زائد ہوگی۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ جب احتساب کی بات کرتے ہیں تو جمہوریت سی پیک کے پیچھے چھپ جاتی ہے، مغرب میں بھی احتجاجی مظاہرے ہوتے ہیں کبھی دیکھا ہے ایسا؟ہمیں خبریں آرہی ہیں کہ حکومت پکڑ دھکڑ میں مصروف ہے، حکومت سن لے، یہ تحریک اور زور پکڑے گی، میں نے پہلے ہی کہا تھا کہ پرامن رہنے دیا گیا تو پرامن رہیں اگر ایسا رویہ رکھا تو کارکنان مشتعل ہوجائیں گے۔

عمران خان نے بتایا کہ میں کل جلسے میں شرکت کیلیے لال حویلی جارہا ہوں شیخ رشید کے پاس حکومت کو جو کرنا ہے کرلے۔

Comments

- Advertisement -