تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ویلنٹائن ڈے منانے سے روک دیا

اسلام آباد: ویلنٹائن ڈے سے ایک روز پہلے اسلام آباد ہائیکورٹ نے ویلنٹائن ڈے عوامی مقامات پر منانے سے روک دیا اور ویلنٹائن ڈے کی نشریات، کوریج فوری روکنے کا بھی حکم دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے ایک شہری کی درخواست پر سماعت کی، شہری نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ ویلنٹائن ڈے اسلامی تعلیمات کی خلاف ورزی ہے اوراس کی تشہیری مہم جاری ہے لہذا اس کو روکا جائے۔

عدالت نے درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے ویلنٹائن ڈے عوامی مقامات پر منانے پر پابندی عائد کردی اور الیکٹرانک، پرنٹ میڈیا کو ویلنٹائن ڈے کی نشریات، کوریج فوری روکنے کا حکم دیا۔

عدالت نے وزارت اطلاعات، وفاق، چیئرمین پیمرا،چیف کمشنر سے 10روزمیں جواب طلب کرلیا ہے ۔

سماعت کے دوران جسٹس شوکت عزیز نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ ہمارے ہاں لال رومال تحریک چلی، وہاں لال گلاب کی۔


مزید پڑھیں : پشاوراورکوہاٹ میں ویلنٹائن ڈے پرپابندی


یاد رہے گذشتہ سال  صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں ویلنٹائن ڈے کی تقریبات پرپابندی عائد کردی گئی تھی جبکہ بازاروں میں ویلنٹائن ڈے کے حوالے سے کارڈز اور دیگر مواد کی خریدو فروخت روکنے کا حکم بھی دیا تھا۔

Comments

- Advertisement -