تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

بھارت 18فوجیوں کی ہلاکت نہیں بھولتا،ہم6لاکھ شہادتیں کیسے بھول جائیں،علی گیلانی

سری نگر: حریت رہنما سیّد علی گیلانی کا کہنا ہے کہ ’’بھارت 18 فوجیوں کی ہلاکت نہیں بھول سکتا تو ہم 6لاکھ شہادتیں کیسے بھول جائیں‘‘۔

تفصیلات کےمطابق حریت رہنما سیّد علی گیلانی نے مقبوضہ کشمیر کے معاملات پر بھارتی حکمرانوں کے دوہرے اور مشکوک معیارات پر تشویش کا اظہار کیا۔

سید علی گیلانی نے کیرالہ میں بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی کی حالیہ تقریر پر ردِعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ’’ بھارت، کشمیریوں کے حقِ خودارادیت کےلیے جاری جائز اور برحق جدوجہد کوسرحد پار سے مداخلت کہہ کر بدنام کررہا ہے‘‘۔

اُوڑی حملے میں 18 بھارتی فوجیوں کی ہلاکت پر مودی کے بیان پرتنقید کرتے ہوئے سیّد علی گیلانی نے سوال کیا کہ کیا ’’سقوطِ ڈھاکہ اور سری لنکا میں لوگوں کو ریاست کے خلاف تربیت دینا دہشت گردی کے زمرے میں نہیں آتا‘‘۔

انہوں نے بلوچستان کے بارے میں نریندر مودی کے موقف اور پڑوسی ممالک میں مسلسل دخل اندازی اور انتشار پھیلانے کی پالیسی پر شدید تشویش کا اظہار بھی کیا۔

علی گیلانی کا کہنا تھا کہ’’بھارت میں بھی اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کے خلاف دہشت گردی کے سینکڑوں واقعات،بابری مسجد کا انہدام،اندرا گاندھی کے قتل کے بعد ہزاروں نہتے سکھوں کا قتلِ عام،سمجھوتہ ایکسپریس پر حملہ،مالے گاؤں اور مکہ مسجد جیسے سانحات بھی بھارتی ریاستی دہشت گردی کی صرف چند بدنما مثالیں ہیں‘‘۔

حریت رہنما نے مودی سرکار کوواضح پیغام دیاکہ مقبوضہ کشمیر میں آزادی کی جدوجہد جاری رہے گی چاہے اس دوران کشمیریوں پر کتنا ہی تشدد کیوں نہ کیا جائے اور چاہے انہیں کتنے ہی جبر و استبداد کا نشانہ بنایا جائے۔

Comments

- Advertisement -