تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

سمندری طوفان میتھیوز امریکی ریاست فلوریڈا سے ٹکرا گیا

فلوریڈا: سمندری طوفان میتھیوز امریکی ریاست فلوریڈا سے ٹکرا گیا، طوفان کے باعث چار افراد ہلاک ہوئے اور لاکھوں افراد بجلی سے محروم ہوگئے ہیں جبکہ کیٹگری چار کے سمندری طوفان سے ہیٹی،بہاماس اور کیوبا میں ہلاکتوں کی تعداد آٹھ سو چالیس سے زائد ہوگئی ہے۔

m1

m7

 

 

ہیروکین میتھیو ایک سو بیس میل فی گھنٹہ کی رفتار سے فلوریڈا کے مشرقی ساحلی علاقوں سے ٹکرا گیا اور اب اس کا رخ جارجیا اور کیرولائنا کی جانب ہے،  طوفان کے باعث چار افراد ہلاک ہوئے۔

m12

کیٹگری فور کا یہ سمندری طوفان ہیروکین کیٹرینا سے بھی زیادہ خوفناک قرار دیا جارہا ہے، طوفان سے کیرولائنا اور فلوریڈا کے ساحلی علاقے تیز ہواؤں کی زد میں ہیں جبکہ شدید بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔

m10

m3

تین لاکھ سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے۔ متاثرہ علاقوں میں بدھ سے ہفتے تک ساڑھے چار ہزار پروازیں منسوخ کی گئی ہیں۔

طوفان کے پیش نظر ریاست جارجیا کی دونوں بندرگاہیں بند کردی گئیں ہیں، فلوریڈا، جارجیا، شمالی کیرولینا، جنوبی کیرولینا میں ہنگامی حالت نافذ ہے۔

m5

m9

دوسری جانب ہیٹی میں قیامت ڈھانے والے سمندری طوفان کے باعث ہیٹی، کیوبا اور بہاماس میں ہلاکتوں کی تعداد آٹھ سو چالیس سے تجاوز کرگئی ہے، طوفان “میتھیو” کے باعث بڑے پیمانے پر فصلیں تباہ، درجنوں دیہات کئی کئی فٹ پانی میں ڈوب گئے ہیں،کئی عمارتیں پانی میں بہہ گئی ہیں اور بعض کی چھتیں اکھڑ گئی ہیں۔

m8

ہیٹی کے شہر جیریمی میں اسی فیصد عمارتیں مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہیں۔ مواصلاتی نظام بھی درہم برہم ہو گیا ہے، ہیٹی کے جنوبی علاقوں کا ریاست کے دیگر حصوں سے زمینی راستہ بھی منقطع ہے، طوفان سے لاکھوں افراد بجلی سے محروم ہوگئے ہیں۔

Comments

- Advertisement -