تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر تقرریاں و تبادلے

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے تعینات ہونے کے بعد پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر تقرری و تبادلوں کا سلسلہ جاری ہے، جس کے تحت ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر کو صدر نیشنل ڈیفنس اور جنرل بلال اکبر کو چیف آف جنرل اسٹاف تعینات کردیا گیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج میں اعلیٰٰ سطح پر تقرری و تبادلے کردیے گئے ہیں جس کے تحت ڈی جی آئی ایس آئی رضوان اختر کو صدر نیشنل ڈیفنس یونیو رسٹی تعینات کردیا گیا ہے جبکہ حال ہی میں میجر جنرل کے عہدے سے ترقی حاصل کرکے لیفٹیننٹ جنرل بننے والے سابق ڈی جی رینجرز بلال اکبر کو چیف آف اسٹاف تعینات کردیا گیا ہے۔


پڑھیں: ’’ جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک فوج کی کمان سنبھال لی ‘‘


پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سابق ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل عاصم باجوہ کو انسپیکٹر جنرل آرمز جی ایچ کیو تعینات کردیا گیا ہے جبکہ کورکمانڈر پشاور کے عہدے پرجنرل ہدایت الرحمان کی جگہ لیفٹیننٹ جنرل نذیر بٹ کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں ہیں۔


مزید پڑھیں: ’’ آئی ایس آئی نے قومی دفاع میں اہم کردار ادا کیا، قمر باجوہ ‘‘


ترجمان پاک فوج کے مطابق سابق کورکمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل ہدایت الرحمان کو آئی جی ٹریننگ اینڈ ایویلیوایشن تعینات کردیا گیا ہے جبکہ لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیز کو آئی جی سی این ٹی آئی، لیفٹیننٹ جنرل قاضی اکرام کو چیف آف لاجسٹک مقرر کردیا گیا ہے۔

اسی سے متعلق : ’’ لیفٹننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا کورکمانڈر کراچی مقرر ‘‘


میجر جنرل سے لیفٹیننٹ جنرل بننے والے آئی جی ایف سی بلوچستان لیفٹیننٹ جنرل شیرافگن کو کورکمانڈر بہالپور ‘ لیفٹیننٹ جنرل نعیم اشرف کو چیئرمین ایچ آئی ٹی جبکہ ترقی بانے والے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل بطور ڈی جی ایف ڈبلیو او اپنے امورسرانجام دیتے رہیں گے۔

Comments

- Advertisement -