تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

حج کرپشن کیس: سابق وزیر مذہبی امورحامد سعید کاظمی کو16 سال قید کی سزا

اسلام آباد: حج کرپشن کیس میں عدالت نے سابق وفاقی وزیر مذہبی امور حامد سعید کاظمی کو 16 سال قید کی سزا اور سابق ڈی جی حج راؤ شکیل کو چالیس سال قید کی سزا سنا دی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے اسپیشل جج سینٹرل ملک نذیر احمد نے حج کرپشن کیس کا فیصلہ سنایا، کرپشن کیس میں سابق وفاقی وزیر مذہبی امور حامد سعید کاظمی کو جرم ثابت ہونے پر 16 سال قید کی سزا، سابق ڈی جی حج راؤ شکیل کو 40 سال قید کی سزا جبکہ سابق ایڈیشنل سیکریٹری وزارت مذہبی امور آفتاب احمد کو 16 سال قید کی سزا سنائی گئی۔

عدالتی فیصلے کے بعد تینوں ا فراد کو گرفتار کرکے اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ حج اسکینڈل دو ہزار دس میں سامنے آیا تھا، جس میں حج انتظامات میں بد عنوانی اور بدنظمی کے نتیجے میں پاکستانی حاجیوں کو پیش آنے والی مشکلات پر سپریم کورٹ نے از خود نوٹس لیا تھا۔

سابق وزیر برائے مذہبی امور حامد سعید کاظمی اور وزارت مذہبی امور کے سابق ایڈیشنل سیکریٹری آفتاب احمد پر 2010 کے حج سیزن کے دوران قومی خزانے کو اربوں روپے نقصان پہنچانے کا الزام عائد تھا، اس اسکینڈل کے سامنے آنے کے بعد حامد سعید کاظمی کو وزارت مذہبی امور سے ہاتھ دھونا پڑے تھے جبکہ دو ہزار گیا رہ کے اوائل میں انہیں گرفتار کیا گیا اور تقریباً ایک برس جیل میں گذارنے کے بعد انہیں رہا کردیا گیا تھا۔

Comments

- Advertisement -