تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

خوش و خرم افراد کی 9 عادات

خوشی آج کل کے دور میں ایک نایاب شے بن چکی ہے۔ چاروں جانب مسئلے مسائل، پریشانیاں خوش ہونے کا موقع ہی نہیں دیتے۔ جب ہم ناخوش ہوتے ہیں تو اس کا اثر ہماری زندگی اور تعلقات پر بھی پڑتا ہے۔

ناخوشی ہمارے اندر سے زندہ رہنے کی خواہش کو ختم کر دیتی ہے۔ یہ ہماری صلاحیتوں، ہمارے کام کرنے کے جذبہ پر بھی اثر انداز ہوتی ہے۔

جس طرح کامیاب لوگوں میں کچھ عادات مشترک ہوتی ہیں اسی طرح خوش رہنے والے افراد میں بھی کچھ عادات مشترک ہوتی ہیں۔ آئیے آپ بھی وہ عادات جانیئے تاکہ آپ بھی ان عادات کو اپنا کر خوش و خرم افراد کی فہرست میں شامل ہوجائیں۔

:مسکراہٹ پھیلاتے ہیں

1

خوش رہنے والے افراد ہمیشہ مسکراتے ہیں چاہے ان کے پاس مسکرانے کی کوئی وجہ نہ بھی ہو۔ یہ اپنے آس پاس موجود لوگوں کو بھی مسکرانے پر مجبور کردیتے ہیں۔ مسکراہٹ دماغ میں موجود کیمیائی مادوں کی مقدار میں کمی کرتی ہے۔

:سچے رشتے بناتے ہیں

Untitled-2

خوش رہنے والے افراد صحت مند رشتے قائم کرنا پسند کرتے ہیں۔ ان رشتوں میں خود غرضی، ملاوٹ، کھوٹ یا حسد کا گزر نہیں ہوتا۔ وہ ایسے رشتے بھی قائم نہیں رکھتے جس میں یکطرفہ طور پر قربانیاں دینی پڑیں یا یکطرفہ جذبات کا اظہار کرنا پڑے۔

:صحت مند غذا

3

خوش رہنے والے افراد صحت مند اور ایسی غذا کھاتے ہیں جو ان پر مثبت اثرات مرتب کرے۔ ان کی غذا میں پروٹین اور نمکیات شامل ہوتے ہیں جبکہ وہ جنک فوڈ سے پرہیز کرتے ہیں۔

:موجودہ لمحہ میں جیتے ہیں

4

ماضی کی یادوں میں گم رہنا یا مستقبل کی فکروں میں غلطاں رہنا آپ کی خوشی کو ختم کردیتا ہے۔ خوش رہنے والے افراد موجودہ وقت میں جیتے ہیں۔ اس کا مطلب یہ نہیں کہ انہیں ماضی یاد نہیں آتا یا انہیں مستقبل کی فکر نہیں۔

دراصل وہ اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ مسائل ہر ایک کے ساتھ موجود ہوتے ہیں۔ وہ اپنے وقت پر ہی حل ہوں گے اور ان کے بارے میں سوچ کر اپنے موجودہ وقت کو خراب کرنا بیوقوفی ہے۔

:مقصد بناتے ہیں

h6

خوش رہنے والے افراد اپنے مستقبل کے مقاصد بھی سیٹ کرتے ہیں۔ اپنے لیے کوئی ٹارگٹ سیٹ کرنا آپ کو متحرک اور توانا رکھتا ہے اور آپ راستے میں آنے والی تمام رکاوٹوں کو عبور کرتے ہوئے اپنے مقصد کی جانب بڑھتے جاتے ہیں۔

:قہقہہ لگانا

laugh-5

قہقہہ لگانا جسمانی صحت کے لیے نہایت فائدہ مند ہے۔ قہقہہ سے آپ کے دماغ کے ان کیمیائی مادوں کا خاتمہ ہوجائے گا جو ٹینشن کا سبب بنتے ہیں اور دماغ پرسکون ہوجائے گا۔

:مہم جو ہوتے ہیں

h42

اصل خوشی اسی وقت ہوتی ہے جب ہم اپنی آرام دہ زندگی کو کچھ وقت کے لیے چھوڑ کر مہم جوئی کرتے ہیں۔ ضروری نہیں کہ اس کا مطلب سفر کرنا ہی ہو۔ نئے لوگوں سے ملنا، نئی طرح کا لباس پہننا، نئے ذائقہ کا کھانا کھانا اور نئے تجربات کرنا بھی مہم جوئی ہے۔

یہ بھی ضروری نہیں کہ آپ بہت سے پیسے خرچ کر کے کوئی مہنگا تجربہ ہی کریں۔ بعض دفعہ ٹھیلے سے گول گپے کھانا بھی خوش کرنے کا سبب بن جاتا ہے۔

:مثبت سوچتے ہیں

th

خوش رہنے والے افراد مثبت سوچتے ہیں اور منفی سوچوں سے پرہیز کرتے ہیں۔ یہ لوگ آدھا گلاس بھرا ہوا دیکھنے کے عادی ہوتے ہیں جس کے باعث یہ مایوسی اور ناامیدی سے بچے رہتے ہیں۔

:تبدیلی کو قبول کرتے ہیں

change

تمام عمر ایک ہی چیز سے جڑے رہنا بعض دفعہ آپ کی خوشی کو ختم کردیتا ہے۔ خوش و خرم افراد اپنی زندگی میں آنے والی تبدیلیوں کو کھلے دل سے قبول کرتے ہیں اور ان کے مطابق اپنے آپ کو ڈھال لیتے ہیں۔

آپ میں ان میں سے کون کون سی عادات پائی جاتی ہیں؟

Comments

- Advertisement -