تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

وزیراعظم شہباز شریف آج چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی سے اہم ملاقات کریں گے

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف اور چیف جسٹس سپریم...

جرمنی، سنیما میں فائرنگ سے متعدد افراد زخمی، حملہ آور مارا گیا

فرینکفرٹ: جرمنی میں ایک نقاب پوش نے سنیما میں فائرنگ کرکے تقریباً 20 سے 50 افراد کو زخمی کردیا، سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے حملہ آور مارا گیا، کئی زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافہ کا خدشہ ہے۔

Germany-post-1

جرمن میڈیا کے مطابق واقعہ فرینکفرٹ شہر کے نزدیک ویرن ہیم نامی علاقے میں پیش آیا جس میں ہلاکتوں کا بھی خدشہ ہے تاہم حتمی صورتحال جلد واضح ہوگی۔امدادی اداروں کی جانب سے زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

Germany-post--2

جرمن وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ فائرنگ کرنے والے شخص کو سیکیورٹی فورسز نے ہلاک کردیا ہے، زخمیوں کی درست تعداد کا اندازہ ابھی نہیں لگایا جاسکا۔

Germany-post--3

جرمن میڈیا کے مطابق متعدد زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے جس کے سبب ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔

Germany-post--4

واضح رہے کہ کچھ روزسے مغرب میں پے درپے واقعات پیش آرہے ہیں، چند روز قبل امریکی ریاست اورلینڈو میں‌ ایک شخص کی فائرنگ سے 50 افراد ہلاک اور 53 زخمی ہوگئے تھے اسی طرح برطانیہ میں ایک شخص کی فائرنگ سے رکن پارلیمنٹ جو کوکس ہلاک ہوگئی تھیں اور اب یہ واقعہ پیش آیا۔

Germany-post--5

Comments

- Advertisement -