تازہ ترین

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

چاند پر قدم رکھنے والے آخری انسان جین سرنن انتقال کرگئے

چاند پر قدم رکھنے والے آخری انسان جین سرنن انتقال کرگئے، جین سرنن کی عمر بیاسی سال تھی، امریکی خلائی ادارے ناسا نے سرنن کے انتقال پردکھ کا اظہارکیا ہے۔

gene

چاند پرجانے والے آخری انسان جین سرنن بھی چل بسے، سرنن ان تین افراد میں شامل تھے جو دومرتبہ چاند پر گئے، جین سرنن پہلی بارانیس سوانہترمیں اپالو مشن کا حصہ تھے، جس نے چاند کی سطح سے پچاس ہزارفٹ اوپر پرواز تو کی لیکن چاند پرنہیں اترا۔

تین سال بعد سرنن اپولوسترہ مشن کے کمانڈر کے طور پر چاند پراترے اور تین دن گزارے۔

ceren

ان کے بعد آج تک کوئی انسان چاند پرنہیں گیا، سرنن چاند کے سفر سے قبل 1966 اور 1969 میں دو بار خلا میں بھی جا چکے تھے۔

وہ پیشے کے لحاظ سے امریکی بحریہ میں ایوی ایٹر تھے اور انھیں 1963 میں ناسا نے اپنے خلائی مشن کے لیے منتخب کیا تھا۔

امریکی خلائی ادارے ناسا نے سرنن کے انتقال پردکھ کا اظہارکیا ہے۔

Comments

- Advertisement -