اشتہار

یکم جنوری سے صرف اسمارٹ کارڈ جاری کیے جائیں گے، نادرا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزارتِ داخلہ نے کہا ہے کہ یکم جنوری 2017 سے بغیر سِم والے اسمارٹ شناختی کارڈ جاری کرنے کا سلسلہ بند کردیا جائے گا اور عوام الناس کو صرف سِم والے اسمارٹ کارڈ جاری کیئے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق ’ نادرا ‘ کی جانب سے 31 دسمبر 2016 کے بعد صرف سِم والے اسمارٹ کارڈ جاری کیئے جائیں گے اس کے علاوہ بغیر سِم والے شناختی کارڈز کا اجرا بند کردیا جائے گا جس کی فیس 800 روپے ہے۔

اس سلسلے میں وزراتِ داخلہ کی ہدایات کے برعکس شہریوں کو اب بھی 400 کے بجائے 800 روپے میں کارڈز جاری کیئے جا رہے ہیں جب کہ ابھی سے سادہ شناختی کارڈز کا اجرا بند کردیا گیا ہے۔

- Advertisement -

نادرا کے ایگزیکیٹو سینٹر سے رابطہ کرنے پر بتایا گیا کہ ایک روز قبل تک سِم والے شناختی کارڈز نارمل فیس میں 400 روپے عوض بنائے جاتے تھے تا ہم اب 800 روپے کے وصول کیئے جائیں گے کیوں کہ وزیر داخلہ کی نصف قیمت پر اسمارٹ کاردز کی فراہمی شناختی کارڈز کی تجدیدی مہم کے لیے مخصوص تھی۔

واضح رہے کوئٹہ کے علاقے نوشکی میں افغان طالبان کے امیر ملا منصور اختر کی ڈرون حملے میں ہلاکت اور پاکستان کے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ سفر کرنے کے ثبوت ملنے پر تمام شناختی کارڈز کی تجدید کا فیصلہ کیا گیا تھا جس کے دوران شناختی کارڈز کی فیس نصف کردی گئی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں