تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کراچی میں کھانے پینے کی 10 مشہور جگہیں

کراچی : پاکستان کا لاہور شہر اپنے کھانوں کی وجہ سے بہت مشہور ہیں لیکن کاقی عرصے پہلے روشنیوں کے شہر کراچی نے "پاکستان کے فوڈ حب” کا خطاب حاصل کیا۔

کراچی شہر اپنی مصروف تجارتی سرگرمیوں، رنگینیوں اور روشن راتوں کی وجہ سے جانا جاتا ہے، یہاں کے لوگوں کی سب سے نمایاں اور پسندیدہ تفریحی سرگرمی گھومنا پھرنا ہے اور جب بات گھومنے پھرنے کی بات آئے تو اکثر لوگ کسی ہوٹل یا ریسٹورینٹ کی جانب رخ کرتے ہیں۔

اس میٹروپولیٹن شہر میں مختلف اقسام کے ڈھابے، مشہور ریسٹورنٹس اور فوڈ اسٹریٹس اور پوش کیٖفیز موجود ہیں، جو لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کرتے ہیں، آج ہم کراچی کی چند مقبول ترین فوڈ اسٹریٹس کے بارے میں بتائیں گے ، جہاں 24 گھنٹے رش رہتا ہے، اور وہ اپنے کھانوں کی خفیہ تراکیب کی وجہ سے جانے جاتے ہیں۔

برنس روڈ فوڈ اسٹریٹ

ایسا ممکن نہیں کہ آپ بزنس روڈ پر کچھ ڈھونڈے اور نہ ملے، کراچی میں برنس روڈ فوڈ اسٹریٹ دنیا کی مشہور فوڈ اسٹریٹس میں سے ایک ہے، برنس روڈ کراچی کی مصروف ترین سڑک ہے، یہاں ریسٹورینٹس سڑک کے کنارے بنے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے سڑک پر لوگوں کا رش رہتا ہے۔

buns

bunssa1

نہاری، کڑاہی، بریانی ، دھاگا کباب، حلیم، مچھلی، ربڑی، لسی اور دہی بڑے یہاں کے مشہور کھانے ہیں۔

دو دریا کی فوڈ اسٹریٹ

کراچی میں فوڈ اسٹریٹس کی بات کی جائے اور دو دریا کا ذکر نہ آئے ایسا ممکن نہیں، سمندر کے کنارے ٹھنڈی ہوا میں کھلے آسمان کے نیچے کھانا کھانے کا مزہ ہی کچھ اور ہے۔ دو دریا پاکستان کے بہترین ریسٹورنٹس کے حوالے سے بھی جانا جاتا ہے، جہاں عوام کی ایک بڑی تعداد مزیدار کھانوں سے لطف اندوز ہونے آتی ہے۔

do-darya

do-1

دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ تمام ریسٹورنٹ سمندر کے کنارے پر بنائے گئے ہیں، جہاں لوگ کھانے کے ساتھ ساتھ سمندر کے خوبصورت اور حسین نظاروں سے بھی لطف اندوز ہوتے ہیں اور یہی ان ریسٹورنٹس کی خاصیت بھی ہے۔

پورٹ گرینڈ فوڈ اسٹریٹ

پوڑ گرینڈ کو اشیا کی بڑی فوڈ اسٹریٹس میں شمار کیا جاتا ہے، پورٹ گرینڈ پر دنیا بھر کے مشہور ترین ریسٹورنٹس کی شاخیں قائم کی گئی ہیں، یہاں شام میں غروب ہوتے ہوئے سورج کا منظر اس سے خوبصورت کہیں اور نظر نہیں آتا، سمندر کا پانی، ٹھنڈی ہوا، سمندر میں ہچکولے کھاتے سمندری جہاز اور پورٹ گرینڈ کی خوبصورتی آپ کو مسحور کر دیتی ہے۔

port-grand

اگر صرف کھانے کی بات کریں تو پورٹ گرینڈ میں آپ کو دنیا بھر کے ذائقے ایک ہی مقام پر میسر ہیں۔ پاکستانی روایتی کھانوں سے لے کر دنیا بھر کے مشہور نام یہاں موجود ہیں۔

یہاں آئس کریم، کافی، سوپ اور چاکلیٹ کے مشہور ذائقے بھی موجود ہیں۔ جبکہ ہماری روایتی اور عام پسندیدہ چیزیں یعنی چاٹ، گول گپے اور گولا گنڈا وغیرہ بھی دستیاب ہیں۔

دھوراجی گولا گنڈا

رنگارنگ مشروبات سے تیار کردہ گولا گنڈا بچوں کے ساتھ ساتھ بڑوں میں بھی مقبول ہے، جب گولے گنڈے کی بات آئے اور دھوراجی کا گولا گنڈا نہ کھایا جائے ایسا ممکن نہیں ، دھوراجی کا گولا گنڈا اپنے ذائقے کی وجہ سے کراچی بھر میں بہت مشہور ہیں۔

gola

حنیفیہ ریسٹورنٹ

حنیفیہ اپنی گوشت کی تراکیب کی وجہ سے مشہور ہے، جب سے حنیفیہ نے نیو ٹاؤن برانچ سے کاروبار کا آغاز کیا ہے، ان کی ہنٹر بیف کی ترکیب بہت مقبول ہے ، کئی سالوں کے بعد بھی انکی ترکیب اور ذائقہ لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کرتا ہے۔

hanifia

یاد گار کی مچھلی

کراچی کے علاقے جمشید روڈ پر واقع یادگار کی مچھلی بے حد مقبول ہے، اگر آپ  یہاں کی فراینڈ فش کھا لیں تو  آپ بار بار کھانے جائیں گے۔

fish

پاسپورٹ آفس کی کچوریاں

کامیابی کے حصول کیلئے کسی جگہ یا دکان کو ہونا ضروری نہیں ، اگر آپ کے ہاتھ میں جادو ہے تو لوگ آپ کی جانب خود متوجہ ہونگے، ایسا ہی کئی سالوں سے کراچی میں پاسپورٹ آفس کے قریب تازہ بنی ہوئی کچوری بکتی ہے، جو اپنے ذائقہ کی وجہ سے بہت مشہور ہیں ، اگر آپ سڑک کنارے کھانے سے لطف اندوز ہونا چاہتے ہیں تو یہ کچوری ضرور کھائیں۔

kachori

بوٹ بیسن فوڈ اسٹریٹ

کلفٹن پر واقع بوٹ بیسن کی فوڈ اسٹریٹ اپنے کھانوں کی وجہ سے بہت مشہور ہے، خاص طور پر ناشتے کے لئے، ان میں سے کئی ریسٹیورنٹس ایسے ہیں، جو رات دیر تک کھُلے رہتے ہیں جبکہ بعض تو صبح پانچ بجے تک اپنی خدمات سرانجام دیتے رہتے ہیں۔

boat

بلوچی آئس کریم فالودہ

فالودہ پاکستانیوں کی سب سے پسندیدہ مشروبات میں سے ایک ہے، شہر قائد میں بھی بہت سے مشہور آئسکریم پارلرز ہیں، جن کی آئسکریمز انٹرنیشنل برینڈز کی آئسکریمز سے کہیں زیادہ لذیذ ہوتی ہیں۔

balcocho

کراچی میں” بلوچ آئسکریم پارلر ” کی آئسکریم اور فالودہ بہت مشہور ہے ، کیونکہ یہاں کا آئسکریم اور فالودہ ذرا دیسی اسٹائل کا ہوتا ہے۔

کراچی میں رہتے ہوئے ایک مرتبہ بلوچ کی آئسکریم کا ضرور کھائیں

کیفے پیالہ

کیفے پیالہ کی گرم گرم ، خوشبودار چائے اور دودھ پتی چائے کا ایک کپ آپ کو کراچی کے ریسٹورنٹ اور فرنچائزز کی چائے اور کافی بھلا دیں گا، دوستوں کے ساتھ چائے کا مزہ دوبالا کرنا ہو تو کیفے پیالہ کا رخ کریں ۔

cafe-piyala

جاوید نہاری

کراچی میں نہاری بہت ذوق وشوق سے کھائی جاتی ہے، اگر آپ کو لذیذ اور چٹ پٹی نہاری کھانی ہے تو جاوید نہاری سے اچھی جگہ کوئی نہیں، جاوید کی گائے کے گوشت کی سادہ نہاری سب سے زیادہ کھائی جاتی ہے۔ لیکن نلی نہاری کے ذائقے کا کوئی جواب نہیں۔

nehari

نہاری کے اوپر سبز دھنیا، کتری ہوئی ہری مرچ، لیمو اور ادرک اسکا مزہ دوبالا کردیتا ہے۔

اگر بیرونِ ملک میں رہنے والے جاوید نہاری سے لطف اندوز ہونا چاہتے ہیں تو انکے کیلئے خاص اور محفوظ پیکنگ میں بھی دستیاب ہے۔

Comments

- Advertisement -