تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

فیس بک کا’اسنیپ چیٹ ‘کے لیے میدان سخت کرنے کا فیصلہ

سان فرانسسکو: سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک نے اپنے حریف اسنیپ چیٹ کے ساتھ مقابلہ سخت کرنے کے لیے ’فیسیومیٹرکس‘ نامی ٹیکنالوجی خرید لی ہے۔

فیس بک کے ترجمان نے فرانسیسی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’وقت کے ساتھ لوگوں کا اپنے جذبات کے اظہار کا طریقہ بھی بدل رہا ہے اور اب یہ اہم ہے کہ آپ اپنے جذبات کا اظہار کس قدر مزاحیہ اور دلچسپ انداز میں کرپاتے ہیں‘۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم فیس بک کی ٹیم میں فیسیو میٹرکس کی ٹیم کو خوش آمدید کہتے ہیں جس کی مدد سے ہمارے صارفین اب اپنی تصاویر اور ویڈیوز کو دلچسپ شکل دے سکتے ہیں اور فیس بک پر شیئر کرنے کے ایک بالکل نئے تجربے سے روشنا س ہوسکتے ہیں۔

فیسیو میٹرکس 2015 میں پنسلوانیا میں بنایا گیا تھا اور اس میں استعمال کی گئی مصنوعی ذہانت کے ذریعے صارفین اپنی تصاویر کو نیا اور اچھوتا تاثر دے سکتے ہیں۔ فیس بک نے تاحال آشکار نہیں کیا کہ اس نے یہ پراڈکٹ کتنی رقم کے عوض خریدی ہے۔

فیسو میٹرکس کے چیف ایگزیکٹو ’فرنانڈو ٹورے ‘کے مطابق فیس بک کے ساتھ ہونے والے معاہدے سے ہم اس قابل ہوجائیں گے کہ ایک ناقابل یقین پیمانے پر پہنچ کر کام کرسکیں اور ہماری چیز ساری دنیا تک پہنچ جائے گی۔

واضح رہے کہ فیس بک نے اپنی حریف کمپنی اسنیپ چیٹ کو خریدنے کی کئی بار ناکام کوشش کرنے کے بعد اسی نوعیت کا فیچر بنانے کا فیصلہ کیا ہے اور اب دیکھنا یہ ہے کہ فیس بک کا یہ نیا فیچر کارآمد ثابت ہوگا یا اس میدان میں اسنیپ چیٹ کی اجارہ داری برقرار رہے گی جہاں ایک اندازے کے مطابق روزانہ کے حاب سے ویڈیوز دیکھنے والوں کی تعداد دس ارب سے زائد ہے۔

Comments

- Advertisement -