تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

ایڈمرل رابرٹ نےٹرمپ کےقومی سلامتی کامشیر بننےسےانکار کردیا

واشنگٹن :امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے قومی سلامتی کے مشیر کے لیے منتخب کیےگئے ریٹائرڈ وائس ایڈمرل رابرٹ ہارورڈ نےعہدہ سنبھالنےسے انکار کر دیا۔

تفصیلات کےمطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سابق قومی سلامتی کے مشیر جنرل مائیکل فلن کے مستعفیٰ ہونے کےبعد ریٹائرڈ وائس ایڈمرل رابرٹ ہارورڈ کو اس عہدے کی پیشکش کی گئی جسے انہوں نےقبول کرنےسےمعذرت کرلی۔

مقامی میڈیا کےمطابق 60 سالہ ایڈمرل ہارورڈ قومی سلامتی کے مشیر کے عہدے کے ماتحت کام کرنے کے لیے اپنی ٹیم لانا چاہتے تھے جسے ٹرمپ انتظامیہ کی جانب نہ ماننے پر انہوں نے عہدہ سنبھالنے سے انکارکیا۔

ایڈمرل ہارورڈ اس وقت ابوظہبی میں مقیم ہیں جہاں وہ امریکی دفاعی کانٹریکٹر لاک ہیڈ مارٹن کے متحدہ عرب امارات کے آپریشنز کے سربراہ ہیں۔

خیال رہےکہ ایڈمرل ہارورڈ کی جانب سے عہدے کی پیشکش مسترد کرنے کےبعداس عہدے کے لیے پسندیدہ ناموں میں جنرل ڈیوڈ پیٹریئس اور ریٹائرڈ جنرل جوزف کیتھ کیلوگ شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:ڈونلڈ ٹرمپ کےقومی سلامتی کےمشیرعہدے سےدستبردار

واضح رہےکہ گزشتہ دنوں جنرل مائیکل فلن کوامریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری سے قبل روسی سفیر کے ساتھ بات چیت کے دوران روس کے خلاف امریکی پابندیوں کو زیرِ بحث لانے کے الزامات کے بعد یہ عہدہ چھوڑنا پڑا تھا۔

Comments

- Advertisement -