تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

ہیلری کلنٹن داعش کی بانی اور اوباما بدترین صدر ہیں، ٹرمپ

واشنگٹن : ری پبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی مخالف امیدوار ہیلری کلنٹن کو داعش کا بانی جبکہ صدربراک اوباما کو کمزور صدرقرار دے دیا۔

امریکا میں صدارتی معرکہ جوں جوں قریب آرہا ہے، سیاسی درجہ حرارت میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارتی امیدوارہیلری کلنٹن پرکی شدید تنقید اورانہیں داعش کا بانی قراردے دیا۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ داعش بنانے پر ہیلری کلنٹن کو میڈل ملنا چاہیئے، داعش بنی تو اورلینڈ اور سان برناڈینو جیسے حملے ہوئے۔


 مزید پڑھیں : ڈونلڈٹرمپ نے اپنی حریف ہلیری کلنٹن کو ’شیطان‘ قرار دیدیا


اس سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ ہیلری کلنٹن کو شیطان قرار دے چکے ہیں۔

دوسری جانب امریکہ میں رپبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے خود پر صدر اوباما کی تنقید کے کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اوباما امریکی تاریخ کے بدترین صدر ہیں اور ان کے دورِ اقتدار کو تباہ کن قرار دیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ دعویٰ کیا کہ اگر وہ صدر ہوتے تو نائن الیون کا واقعہ کبھی نہ ہوتا۔

ٹرمپ نے کہا کہ اوباما اور ہیلری کلنٹن نے، جو اُن کی پہلی وزیر خارجہ تھیں، مشرق وسطیٰ کو غیر مستحکم کیا؛ اور عراق، لیبیا اور شام کو داعش کے جہادیوں کے حوالے کیا۔

صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ صدر اوباما کمزور اور غیرموثر رہے ہیں، انھوں نے صدر اوباما کے روس اور یوکرین کے درمیان بحران سے نمٹنے کے طریقۂ کار کا مذاق اڑایا۔


 مزید پڑھیں : ڈونلڈ ٹرمپ صدر بننے کے لیےاہل نہیں،براک اوباما


واضح رہے کہ صدر اوباما نے کہا تھا کہ ٹرمپ صدر بننے کے اہل نہیں ہیں اور وہ مسلسل یہ ثابت کر رہے ہیں،ملک کے ایسے حالات نہیں ہیں، جن میں آپ مسلسل بے تکی حرکتیں کریں۔

Comments

- Advertisement -