تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

ٹرمپ کی دعائیہ تقریب میں‌ سورہ فاتحہ پڑھی جائے گی

واشنگٹن: امریکی صدر ٹرمپ کی پارٹی ری پبلکن کے پاکستانی مشیر ساجد تارڑ نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری کے بعد ہونے والی دعائیہ تقریب میں سورہ فاتحہ پڑھی جائے گی جو کہ کل منعقد ہوگی، امریکا میں نئے دور کا آغاز ہورہا ہے، احتجاج تو ہر حلف برداری پر ہوتا ہے، یہ کوئی نئی بات نہیں، احتجاج کرنے والوں سے سختی سے نمٹیں گے۔

واشنگٹن ڈی سی سے اے آر وائی نیوز سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے ساجد تارڑ نے کہا کہ بارش کے باوجود لوگوں کی بڑی وائٹ ہاؤس اور حلف برداری کی تقریب( کیپیٹل ہل) پہنچ چکی ہے، لوگوں کی بڑی تعداد صبح سے سیکیورٹی کی لائن میں لگی ہوئی ہے جو کہ کیپیٹل ہل کے سامنے جمع ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پورا واشنگٹن ڈی سی جھنڈوں سےسجا ہوا ہے، گانے بجائے گئے، جیسا کہ پاکستان میں 14 اگست کا سماں ہوتا ہے وہاں ایسا ہی سماں ہے۔

انہوں نے کہا کہ اوباما کے دور میں لوگوں اور سیکیورٹی اداروں کا مورال ڈاؤن ہوا، کئی ریاستوں میں امن کی حالت مخدوش ہے، ٹرمپ بہتر اور محفوظ امریکا کا مینڈیٹ لے کر آئے ہیں۔

ایک سوال پر انہوں نے بتایا کہ ٹرمپ کی آمد سے پالیسی میں تبدیلی آئے گی، ٹیکس میں کمی ہوگئی، جو کمپنیاں یہاں سے آؤٹ سورس کریں گے ان پر زیادہ ٹیکس لاگو ہوگا، لا اینڈ انفورسٹمنٹ ایجنسیز کا مورال ڈاؤن ہوا ہے اسے بڑھایا جائےگا، آرمی کو بہتر اور امیگریشن قوامین اور خارجہ پالیسی میں تبدیلی لائی جائے گی یہ نکات ٹرمپ کے 100 دن کے پروگرام میں شامل ہیں۔

انہوں نے آگاہ کیا کہ ٹرمپ روایت کا خاتمہ کرتے ہوئے حلف اٹھاتے ہی تقاریب میں شرکت کے بجائے سیدھا وائٹ ہائوس پہنچیں گے جہاں وہ امیگریشن اور دیگر قوانین میں تبدیلی کی دستاویزات پر دستخط کریں گے۔

ٹرمپ کی حلف برداری: دعائیہ تقریب میں سورہ فاتحہ پڑھی جائے گی 

ٹرمپ کی حلف برداری سے قبل ساجد تارڑ نے بی سی سی ہندی سے بات چیت کی ۔ ان کے ہمراہ ری پبلکن پارٹی میں شامل سکھ رہنما جسدیپ سنگھ بھی موجود تھے۔

ساجد تارڑ نے کہا کہ وہ نیشنل کیتھڈرل میں دعائیہ تقریب کو کل لیڈ کریں گے،یہ امریکی تاریخ میں پہلی بار ہوگا کہ کوئی پاکستانی دعائیہ تقریب کی قیادت کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ وہ اس کا آغاز سورہ فاتحہ سے کریں گے جو کہ قرآن کا بھی آغاز ہے اس کے بعد ری پبلکن، ڈونلڈ ٹرمپ اور امریکا کی کامیابی اور اسے محفوظ رہنے کی دعا کروں گا۔

صحافی نے سوال کیا کہ قرآن کی تلاوت ہوتے ہی کچھ لوگ اسے متنازع بنانے کی کوشش کریں گے جس پر ساجد تارڑ نے کہا کہ ایسا نہیں ہے یہ افواہیں ہیں جو لبرل میڈیا اور مخالفین کچھ عرصے سے پھیلا رہا تھا،میرا تلاوت کرنا اس کا جواب ہے، ری پبلکن نیشنل کنونشن میں بھی میں نے حدیث پیش کی تھی اور یہاں تلاوت کروں گا، دنیا، لوگوں اور مسلمانوں کو سوچنا چاہیے،ٹرمپ کی پارٹی دہشت گردی کے خلاف ہے اسلام کے خلاف نہیں۔

اس موقع پر جسدیپ سنگھ بھی موجود تھے جنہوں نے بتایا کہ وہ بھی اپنے مذہب کے حوالے سے دعائیہ تقریب میں امریکا، ٹرمپ اور پارٹی کے لیے دعا کریں گے۔

واضح رہے کہ قبل ازیں ساجد تارڑ ری پبلکن نیشنل پارٹی کے کنونشن میں دعا کے ساتھ بخاری شریف کا حوالہ دیتے ہوئے ایک مشہور حدیث شریف بھی پڑھ چکے ہیں (دیکھیں ویڈیو)۔

حدیث میں نبی کریم ﷺ نے فرمایا کہ ’’انسانی جسم میں گوشت کا ایک لوتھڑا ایسا ہے جو بگڑ جائے تو پورا جسم بگڑ جاتا ہے اور یہ سدھر جائے تو پورا جسم سدھر جاتا ہے اور وہ ہے قلب‘‘(مفہوم)۔

ساجد تارڑ نے اس حدیث کا انگریزی ترجمہ پڑھا اور اپنی پارٹی، ٹرمپ اور امریکا کے لیے دعا کی۔

Comments

- Advertisement -