تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

ڈونلڈ ٹرمپ نے ریکس ٹلرسن کو وزیرخارجہ نامزد کردیا

نیویارک : امریکا کے نومنتخب صدرڈونلڈ ٹرمپ نے ایکسون موبل کے چیف ایگزیکیٹوریکس ٹلرسن کو وزیرخارجہ نامزد کردیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے ایکسون موبل کے چیف ایگزیکیٹوریکس ٹلرسن کو وزیرخارجہ نامزد کردیا ، ریکس ٹلرسن توانائی کے شعبے کی بڑی کمپنی کے سربراہ ریکس ٹلرسن کے روس کے صدرولادی میرپیوٹن سے قریبی تعلقات ہیں۔

ریکس کے انتخاب سے قبل متعددری پبلکن اورڈیموکریٹک ارکان پارلیمنٹ نے تحفظات کا اظہارکرتے ہوئے کہا تھا کہ ٹلرسن کے روس سے دو دہائیوں سے تعلقات اور کاروباری روابط ہیں۔

ریکس ٹلرسن تیل فروخت کرنے والی بین الاقوامی کمپنی ایکزون موبل کے سربراہ ہیں، جسکا کاروبار 50 سے زائد ملکوں میں پھیلا ہوا ہے۔ ریکس ٹیلرسن نے 2013 میں روس پر اقتصادی پابندیوں کی مخالفت کی تھی، جس کے بعد روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے خاص طور پر انھیں ’’آرڈر آف فرینڈشپ‘‘ کے اعزاز سے نوازا تھا۔

وزیرخارجہ بننے کے بعد ریکس کو روس اور امریکا کے تعلقات کے حوالے سے کڑا چیلنج درپیش ہوگا۔


مزید پڑھیں : ڈونلڈ ٹرمپ کاجیمز میٹس کو وزیردفاع بنانے کااعلان


یاد رہے کہ اس سے قبل نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سابق جنرل جیمز میٹس کو وزیردفاع نامزد کیا تھا ، جنرل جیمز میٹس عراق اور افغانستان میں امریکی فوج کی قیادت کر چکے ہیں۔

دوسری جانب ریاست وسکونسن میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی مکمل ہوگئی، نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے کھاتے میں ایک سو اکتیس ووٹس کا اٖضافہ ہوگیا۔

ووٹوں کی گنتی پر تبصرہ کرتے ہوئے ڈونلڈٹرمپ نے ٹوئٹ میں لکھا کہ وسکونسن میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی سے برآمد ہونے والے نتائج کے بعد ڈیموکریٹک پارٹی اور گرین پارٹی کو گھر چلا جانا چاہیے۔

Comments

- Advertisement -