تازہ ترین

خیبرپختونخواہ میں معذور افراد کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کرگئی

پشاور: خیبر پختونخواہ میں معذور افراد کی ایک تعداد ایک لاکھ سے زائد ہوگئی، جبکہ ضلع سوات میں معذوری کی شرح سب سے ذیادہ ہے.

تفصیلات کے مطابق صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے اعداوشمار جاری کئے گئے ہیں جس میں معذور افراد کی تعداد ایک لاکھ بارہ ہزار تیرہ ہے جن میں54623 مرداور 29409 خواتین سمیت 27981 بچے شامل ہیں۔

محمکمہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے مطابق صوبہ خیبرپخونخواہ میں 66090 افراد جسمانی معذور جبکہ 14890 افراد اندھے پن کا شکار ہیں، گونگے افراد کی تعداد15200 اور 15839 افراد ذہنی معذوری کاشکار ہے۔

peshawar-post

خیبرپختونخواہ کے شہر سوات میں معذور افراد کی تعداد سب سے ذیادہ ہے، مجموعی طور پر سوات میں16192 افراد مختلف ذینی بیماریوں کا شکار ہیں، معذروں کی دوسری بڑی شرح لوئردیر اور اس کے بعد بٹ گرام میں معذور افراد موجود ہیں۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق زلزلے اور سیلاب جیسی قدرتی آفات میں سب سے ذیادہ معذور افراد کو مشکلات کا سامنا کرناپڑتا ہے، ادارے کی جانب سے ان کی حوصلہ افزائی کے لئے خصوصی سرٹیفیکیٹ دیئے جاتے ہیں تاکہ ان کو عام شہریوں کی طرح قومی دھارے میں شامل کیاجا سکے۔

محمکہ چائلڈ اینڈ جنڈر پروٹیکشن سیل کے مطابق معذور افراد کی تعلیمی وتربیت پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے، معذور افراد کی تعداد میں اضافے کی وجوہات میں دہشتگردی اور قدرتی آفات دو اہم وجوہات ہیں جس کی وجہ سے شہری زندگی بھر کے لئے معذور ہوجاتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -