تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

کافی بنانے کے مختلف انداز

کافی ایسا مشروب ہے جوخواتین وحضرات میں یکساں مقبول ہے، ۔کافی ویسے تو پورے سال ہی استعمال میں رہتی ہے لیکن سردیوں میں اسکی اہمیت اور طلب میں مزید اضافہ ہوجاتا ہے۔

آج ہم آپ کو کافی بنانے کی مختلف تراکیب بتائیں گے ،جن سے آپ گھر پر بآسانی کافی بنا سکتے ہیں۔

ایکسپریسو کافی

کافی 1- ٹیبل سپون

چینی – 2 ٹیبل سپون

پانی کھولتا ہوا-  2 ٹیبل سپون

دودھ۔ – 2 کپ

ec

ترکیب

ایک چھوٹے باؤل میں کافی اور چینی ڈال کر اس کے اوپر کھولتا ہوا پانی 2 ٹیبل اسپون ڈال کر الیکٹرک بیٹر سے خوب پھینٹیں اگر وہ نہ ہو تو پھر ہینڈ بیٹر سے پھینٹیں، اتنا پھینٹنا ہے کہ یہ اپنا رنگ بدل کر بالکل لائٹ کلر کا کریمی سا گاڑھا آمیزہ بن جائے گا اب اگر کولڈ کافی پینا ہے تو ٹھنڈا دودھ ورنہ ہاٹ کافی پینی ہو تو کھولتا ہوا دودھ استعمال کریں گے۔

ایک کپ میں کافی کا آمیزہ ڈالیں اور پھر اوپر سے دودھ ڈال کر اسکو مکس کرلیں اور مزے سے نوش فرمائیں چاہیں تو اوپر سے تھوڑی سی فریش کریم بھی ڈال سکتے ہیں یہ آپ کی مرضی ہے۔

ڈیٹ آلمنڈ آئسڈ کافی

بادام – ایک سو پچاس گرام

کھجور – 4عدد گٹھلی نکلی ہوئی

کافی پاؤڈر – ایک کھانے کا چمچ

شہد  – ایک کھانے کا چمچ

ونیلا ایسنس-  ایک چائے کا چمچ

برف – چار کپ

dte

ترکیب

ایک پیالے میں بادام ڈال کر پانی ڈالیں پھر اسے بھیگنے کے لیے ایک طرف دو گھنٹے رکھ دیں، پھر بادام کو چھان کر پانی نکال دیں۔

اب بادام دو کپ پانی اور چار عدد گٹھلی نکلی ہوئی کھجور کو بلینڈر میں ڈال کر بلینڈ کریں اور اسے چھان کر سخت چیزیں نکال دیں پھر بادام والے دودھ، ایک کھانے کا چمچہ کافی، ایک کھانے کا چمچہ شہد، ایک چائے کا چمچہ ونیلا ایسنس اور چار کپ برف کو دوبارہ بلینڈر میں ڈال کر اچھی طرح بلینڈ کرلیں۔

گلاس میں ڈال کر پیش کریں۔

کیپی چینو

چینی – 4 چائے کے چمچ یا حسبِ ذائقہ

کافی – 2 چائے کے چمچ

گرم پانی – 2 کھانے کے چمچ

دودھ – 2 کپ

کریم سجاوٹ کے لئے

capo

ترکیب

دودھ کو اُبلنے کے لئے رکھیں، اِس دوران ایک چھوٹے پیالے میں چینی، کافی اور گرم پانی ڈال کر کانٹے کی مدد سے دس منٹ تک پھنٹیں۔ اِس دوران کافی کا رنگ ہلکا اور مقدار میں تین گُنا زیادہ ہو جائے گی۔

اب اس مکسچر کو دو کپوں میں برابر ڈالیں اور تھوڑی اُونچائی سے کھولتا ہوا دودھ ڈال کر مکس کریں۔

کریم سے سجا کر پیش کریں۔

کولڈ کافی

دودھ – 2 کپ

کافی  – آدھا چائے کا چمچ

فریش کریم – 2 کھانے کے چمچ

چینی – 2 کھانے کے چمچ

کافی آئس کریم 2 – اسکوپ

برف – حسب ضرورت

cold1

ترکیب

بلینڈر میں دودھ ، کافی، فریش کریم اور چینی ڈال کر بلینڈ کریں پھر آدھی سے زائد آئس کریم ڈال کے بلینڈ کریں۔

اب گلاس میں ایک اسکوپ آئس کریم کا ڈالیں، اوپر دودھ والا مکسچر ڈالیں کافی سے گارنش کرکے اسٹرا اور چمچ کے ساتھ پیش کریں

موکا چینو

کافی – 2 چائے کا چمچ

چاکلیٹ پاؤڈر – 4 چائے کے چمچ

کنڈینسڈ ملک – 4 چائے کے چمچ

گرم دودھ  – 2 کپ

کریم – آدھا کپ

چاکلیٹ  – گارنش کے لیے

mo

ترکیب

ایک پیالے میں کافی، چاکلیٹ پاؤڈر، کنڈینسڈ ملک اور گرم دودھ ڈال کر ملائیں اور اتنا پھینٹ لیں کہ وہ گاڑھا ہو جائے پھر اسے گلاس میں ڈال کر پھینٹی ہوئی کریم اور چاکلیٹ سے گارنش کرکے سرو کریں۔

بلیک کافی

کافی – ایک چمچ

پانی – ایک کپ

چینی – ایک چمچ

blck1

ترکیب

ایک چھوٹے کپ میں کافی ڈال کر اچھی طرح پھینٹیں پھر اس میں گرم پانی اور چینی ڈال کر اچھی طرح مکس کرکے سرو کریں ۔

ہاٹ چاکلیٹ کافی

دودھ  – آدھا لیٹر

چینی – 2 کھانے کے چمچ

کوکو پاؤڈر –  کھانے کے چمچ

کافی – 3 چائے کے چمچ

کریم – آدھا کپ

دار چینی  – ایک چوتھائی چائے کا چمچ پسی ہوئی

hot

ترکیب

دودھ میں چینی اور کوکو پاؤڈر ڈال کر ہلکی آنچ پر پکائیں. اب مگ میں پہلے کافی ڈالیں اور پھر دودھ کا مکسچر شامل کر دیں۔

آخر میں کریم اور دار چینی ڈال کر سرو کریں۔

ٹرکش کافی

پانی – ایک کپ

کافی – ایک بڑا چمچ

چھوٹی الائچی – ایک عدد

چینی  – حسب ضرورت

turkish

ترکیب

ایک ساس پین میں پانی اور چینی ڈال کر ابال لیں، جب ابال آجائے تو چولہا بند کرکے اس میں کافی اور الائچی شامل کردیں، پھر ساس پین چولہے پر رکھیں اور ابال آنے دیں ، جب جھاگ بننے لگے چولہا بند کردیں۔

دو بار یہ عمل دہرائیں پھر کپ میں نکال کر گرم گرم پیش کریں۔

Comments

- Advertisement -