تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

کور کمانڈر کانفرنس، متنازع خبر قومی سلامتی کے منافی قرار

راولپنڈی: آرمی چیف آف اسٹاف کی زیر صدارت کور کمانڈر کانفرنس منعقد کی گئی جس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ اگر بھارت کی جانب سے کسی بھی جارحیت کی کوشش کی گئی تو منہ توڑ جواب دیا جائے گا تاہم اعلیٰ سطح سیکیورٹی مٹینگ کے حوالے سے من گھڑت خبر شائع کرنے پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ جی ایچ کیو میں آرمی چیف آف اسٹاف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح مٹینگ منعقد کی گئی جس میں آئی ایس آئی، ایم آئی اور ڈی جی آئی ایس پی آر سمیت دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔

پڑھیں:  متنازع خبر کا معاملہ، صحافی سرل کا تعاون کرنے سے انکار

 اس موقع پر بھارت کی جانب سے سرجیکل اسٹرائیک کے دعوے کو مسترد کیا گیا اور اسے مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم سے توجہ ہٹانے کی کوشش بھی قرار دیا گیا تاہم ملک کو درپیش اندورنی و بیرونی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مختلف امور پر بھی تبالہ خیال اور پیشہ ورانہ تیاریوں پر تفصیلی غور کیا گیا۔

مزید پڑھیں:  صحافی سرل المیڈا کی خبر مفروضے پر مبنی ہے، ترجمان دفترخارجہ

مٹینگ میں شریک تمام کور کمانڈرز اور افسران نے اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا کہ ’’بھارت کی جانب سے سرجیکل اسٹرائیک کا دعویٰ عالمی رائے عامہ کو گمراہ کرنے کی کوشش قرار دیتے ہوئے اسے مقبوضہ کشمیر میں جاری ریاستی مظالم پر سے توجہ ہٹانے کی سازش قرار دیا گیا‘‘۔

یہ بھی پڑھیں:  تحقیقات ہونے تک صحافی کا نام ای سی ایل میں رہے گا، وزارت داخلہ

 آرمی چیف آف اسٹاف جنرل راحیل شریف نے فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’مادرِ وطن کی حفاظت کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے اگر کسی ملک کی جانب سے غیر ذمہ دارانہ اقدام اٹھایا گیا تو بھرپور دفاع کیا جائے گا‘‘۔

خبر پڑھیں: پاکستان نے کشمیر میں بھارتی مظالم کے ثبوت اقوام متحدہ کو فراہم کردیے

علاوہ ازیں اندرونی سیکیورٹی کو بہتر بنانے اور دہشت گردوں کے سہولت کاروں کے خلاف اقدامات کرنے سمیت نیشنل ایکشن پلان کے اقدمات کا جائزہ لیا گیا، مٹینگ میں آپریشنز کا دائرہ وسیع کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

Comments

- Advertisement -