تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، آرمی چیف راحیل شریف

جہلم : آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے کہ کسی بھی اشتعال انگیزی کا بھرپور اور منہ توڑ جواب دیا جائے گا،پاک فوج ملک کے دفاع کے لیے ہر سطح تک جائے گی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے ترجمان کے ،طابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے آج جہلم کا دورہ کیا اور لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت کے نتیجے میں شہید ہونے والے جوانوں کی نمازجنازہ میں شرکت کی اور فاتحہ خوانی کی اور جوانوں کی بہادری اور قربانی کو سراہا۔

بعد ازاں آرمی چیف نے لائن آف کنٹرول پر پیدا ہونے والی صورت حال کا جائزہ لینے کے لیے ایک اجلاس میں بھی شر کت کی جس میں انہیں لائن آف کنٹرول تازہ تر ین صورتحال پر بر یفنگ دی گئی۔

 اسی سے متعلق : بھمبرسیکٹر میں بھارت کی اشتعال انگیزی،7 فوجی جوان شہید

اس موقع پر جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ مادر وطن کے دفاع کیلئے ہر سطح تک جائیں گے اور ملک کی سالمیت اور بقا کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔

واضح رہے آج بھمبر سیکٹر میں بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کے 7 جوان شہید ہوگئے تھے آرمی چیف انہی شہداء کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے جہلم پہنچے تھے۔

Comments

- Advertisement -