تازہ ترین

جنرل زبیرحیات نے عہدہ سنبھال لیا، قمرباجوہ کل چارج لیں‌ گے

راولپنڈی: جنرل زبیر محمود حیات نے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی کمانڈ سنبھال لی‘ وہ اس عہدے پر پہنچنے والے پاک فوج کے 14ویں افسراور 17ویں چیف ہیں۔

تفصیلات کےمطابق جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹر راولپنڈی میں جنرل زبیر محمود حیات کے اعزاز میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں تینوں مسلح افواج کے چاق وچوبند دستوں کی جانب سے انہیں سلامی دی گئی۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی کمانڈکی تبدیلی کی تقریب میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان سمیت نامزد آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سمیت اعلیٰ افسران شریک تھے۔

جنرل راشد نے سی جی سی ایس سی جنرل زبیر محمود حیات کو کمانڈ سونپی۔ جنرل زبیرمحمود حیات آرٹلری رجمنٹ سے تعلق رکھنے والے تیسرے افسر ہیں جنہیں اس عہدے پرفائزکیا گیا ہے۔


Change of Command of Chairman Joint Chiefs of… by arynews

یاد رہےکہ یکم مارچ1976 میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا عہد ہ تشکیل دیا گیا تھااورجنرل زبیرحیات17ویں چیئرمین  ہیں۔

اس عہدے پر پاک فوج سے یہ 14ویں افسرہیں جبکہ دو افسران نیوی سے اور ایک ایئرفورس سے بھی اس عہدے پر تعینات رہ چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:قمرباجوہ آرمی چیف، زبیر حیات چیئرمین جوائنٹ چیفس مقرر

جنرل زبیر محمود حیات نےپاک فوج میں 24اکتوبر 1980میں کمیشن حاصل کیا،وہ چیف آف جنرل اسٹاف کے عہدے پرتعینات تھے، جنوبی وزیرستان، مالاکنڈ اوراپردیر کے علاقوں میں جب آپریشنز کی منصوبہ بندی کی گئی تو جنرل زبیر حیات اس کا حصہ تھے۔

لیفٹیننٹ جنرل کی حیثیت سے وہ اسٹریٹجک پلاننگ ڈویژن کے ڈائریکٹر جنرل رہے، وہ ایٹمی ہتھیاروں کے بارے میں بہت معلومات رکھتے ہیں، حتف میزائل کے تجربات اورا سٹرائیک ڈرون کی لانچنگ بھی جنرل زبیر حیات کے دور میں ہوئی۔

واضح رہے کہ نئے آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کل پاک فوج کی کمان سنبھالیں گے۔ جی ایچ کیو میں تقریب کے دوران میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف فوجی کمان کی چھڑی نئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو سونپیں گے۔

Comments

- Advertisement -