تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

ٹرمپ کو زبان قابو کرنا ہوگی، سی آئی اے سربراہ کی تنبیہ

واشنگٹن: امریکی خفیہ ایجنسی کے سربراہ جان برینن نے کہا ہے کہ صدر بننے کے بعد ٹرمپ کو اپنی زبان قابو میں کرنی ہوگی اور انہیں کوئی بھی پیغام یا ٹوئٹ کرنے سے پہلے اس بات کا خیال رکھنا ہوگا کہ اُس عمل سے ملکی مفادات متاثر نہ ہوں۔

ان خیالات کا اظہار  سی آئی اے کے سربراہ جان برینن نے امریکی ٹی وی کوانٹر ویو دیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ امریکی صدر بننے کےبعد ٹرمپ کواپنی زبان پر قابو میں رکھنا ہو گا، ٹرمپ کو ٹوئٹر پیغام میں  یقینی بناناہوگاکہ ملکی مفادات متاثر نہ ہو۔

جان برینن نے کہا کہ اب معاملہ ڈونلڈ ٹرمپ کا نہیں بلکہ امریکی ریاست کا ہے، حلف لینے کے بعد ٹرمپ کے لیے امریکا کا مفاد اولین ہوگا جبکہ انہیں روسی خطرے کا صحیح ادراک نہیں ہے۔

دوسری جانب نومنتخب امریکی صدر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ کئی سال امریکا تقسیم رہا جس کی وجہ سے عوام میں غصہ اور عدم اعتماد پیدا ہوا۔

انہوں نے کہا کہ بہت سے لوگوں نے دعویٰ کیا کہ امریکا میں تبدیلی نہیں آئے گی جبکہ میں ہمیشہ یہی کہتا ہوں کہ امریکا میں تبدیلی آئے گی اور عوام جلد اُس کو محسوس بھی کریں گے۔

Comments

- Advertisement -