تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بھارت کی این ایس جی میں شمولیت پرمؤقف تبدیل نہیں ہوا،چین

بیجنگ : نیوکلئیرسپلائرگروپ میں شمولیت کے لئے بھارت کی کوششوں کو ایک اور دھچکا لگا، چین کا کہنا ہے کہ این ایس جی میں بھارت کی رکنیت پرمؤقف تبدیل نہیں ہوا۔

پاکستان کی سفارتی تنہائی کا پروپیگنڈا کرنے والے بھارت کو ایک بار پھر منہ کی کھانی پڑی، چین نے بھارت کی نیوکلئیر سپلائر گروپ میں شمولیت کی پھر مخالفت کردی۔

چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ نیوکلیئرسپلائرز گروپ میں بھارت کی شمولیت کے حوالے سے چین کے مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی اور نہ ہی مسعود اظہر پر پابندی کی حمایت کریں گے۔


مزید پڑھیں : بھارت سمجھ لے امریکا پوری دنیا نہیں، چین


پانچ ملکوں کی تنظیم برکس کے اجلاس میں شرکت کے لئے چینی صدرشی چن پنگ آج بھارت پہنچیں گے جبکہ بھڑکیں مارنے اورجھوٹے پروپیگنڈے کے ماہر بھارتی میڈیا نے یہ تاثر دینے کی کوشش کہ چین کا مؤقف این ایس جی کے حوالے سے نرم ہورہا ہے۔

china

بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق سرحد پار دہشت گردی اورپاکستان کے معاملے پر چین اور بھارت میں اختلافات موجود ہیں ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیراعظم اور چینی صدر کے درمیان ملاقات کا بھی امکان ہے جبکہ روس کے صدر ولادمیر پیوٹن اور بھارتی وزیراعظم کی ملاقات آج ہوگی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی چین نے نیوکلئیر سپلائرز گروپ میں بھارتی شمولیت کی بھی مخالفت کی تھی ، چین نے بھارت کی نیوکلیئر سپلائرز گروپ میں شمولیت پر یہ موقف اختیار کرتے ہوئے رکوائی ہے کہ بھارت کو جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے این پی ٹی پر دستخط کرنے ہونگے۔


مزید پڑھیں : چین نے بھارت کی نیوکلئیر سپلائرز گروپ میں شمولیت کی مخالفت کردی


چین کا کہنا تھا کہ این پی ٹی پر دستخط نہ کرنے کے باوجود بھارت کو این ایس جی کی رکنیت دینے سے جوہری عدم پھیلاؤ کی کوششوں کو نقصان پہنچے گا اور یہ اقدام پاکستان کو اشتعال دلانے کے مترادف ہوگا۔

واضح رہے کہ میزائل ٹیکنالوجی کنٹرول رجيم (ایم ٹی سی آر) نے بھارت کو شامل کیا تھا جبکہ چین نے میزائل ٹیکنالوجی پرکنٹرول کے معاہدے ایم ٹی سی آرمیں بھارت کی شمولیت کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بھارت کی شمولیت کے بعد ایم ٹی سی آرکے موثر ہونے کا ازسرنو جائزہ لے رہا ہے۔

Comments

- Advertisement -