تازہ ترین

اسرائیل کا ایران کے شہر اصفہان پر میزائل حملہ، امریکی میڈیا

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

چلی میں 8.3 شدت کا زلزلہ، 5 افراد جاں بحق، سونامی وارننگ جاری

سنتیاگو : چلی کے دارلحکومت سنتیاگو میں آٹھ اعشاریہ تین شدت کے زلزلے میں پانچ افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ سونامی وارننگ جاری کردی ہے۔

 امریکی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز دارالحکومت سان تیاگو سے دو سو اٹھائیس کلومیٹر دور تھا اور زمین میں گہرائی دس کلومیٹر تھی، ریکٹراسکیل پر زلزلے کیشدت آٹھ عشاریہ تین نوٹ کی گئی۔

زلزلہ اس قدر شدید تھا کہ اس کے جھٹکے ارجنٹائن کے شہر بیونس آئریز تک محسوس کیے گئے، زلزلے میں سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں میں ٹونگوائے، کوکمبو، پیرو، ہوائی اور ارجنٹائین کے چند صوبے شامل ہیں۔

زلزلے کے باعث عمارتیں لرز اٹھیں اور شہری خوفزدہ ہوکر سڑکوں پر نکل آئے، حکام نے زلزلے کے باعث اٹھنے والی لہروں کے بعد ساحلی پٹی کے رہائشیوں کو نقل مکانی کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

زلزلے کے بعد آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری ہے۔

Comments

- Advertisement -