تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

چہلم شہدائے کربلا کے ماتمی جلوس اختتام پذیر

کراچی: امام عالی مقام حضرت امام حسینؓ اور جانثار ساتھیوں کی یاد میں ملک بھر میں چہلم شہدائے کربلا منایا گیا، ملک بھر میں مجالس عزا برپا ہوئیں اور ماتمی جلوس نکالے گئے،عزادران نے نوحہ خوانی کی اور سینہ کوبی کی۔

تفصیلات کے مطابق نواسہ رسول و شہدائے کربلا کی یاد میں ملک کے تمام بڑے شہروں میں ماتمی جلوس برآمد ہوئے اور مجالس برپا کی گئیں جن میں ذاکرین نے فلسفہ شہادت اہلِ بیت بیان کیا اور مصائب پیش کیے جب کہ جلوس اور مجالس کے شرکاء سینہ کوبی اور نوحہ خوانی کرتے رہے، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے جلوس اور مجالس کی سیکیورٹی کے لیے سخت انتظامات کیے گئے تھے جس کے باعث کسی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔

کراچی

کراچی کے علاقے نشترپارک میں دوپہر بارہ بجے مجلس عزا منعقد کی گئی جس کے بعد مرکزی جلوس نمائش چورنگی سے برآمد ہوا اور مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ حسینیه ایرانیاں کھارادر پر اختتام پذیر ہوا۔

جلوس کے راستے میں بلدیہ عظمی کراچی اور دیگر انجمنوں کی جانب سے استقبالیہ کیمپ لگائے گئے تھے جہاں طبی سہولیات کے ساتھ ساتھ جلوس کے شرکاء کو شربت بھی پیش کیا گیا اس موقع پر ضلعی چیئرمین عبد المعید،ایم کیو ایم سے تعلق رکھنے والے اراکین صوبائی و قومی اسمبلی اور رابطہ کمیٹی کے اراکین بھی موجود تھےجب کہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے مرکزی جلوس کی گذر گاہ کا سیکیورٹی حکام کے ہمراہ انتظامات کا جائزہ لیا اور جلوس کی فضائی نگرانی بھی کی۔

قبل ازیں ایم اے جناح روڈ کے لنک روڈز کو کنٹینرز لگا کر سیل کردیا گیا تھا جبکہ جلوس کے راستوں میں آنے والی دکانیں بھی سِیل کردی گئی تھیں، اور کراچی میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری سمیت موبائل فون کی سروس بھی معطل تھی۔

لاہور

لاہور میں چہلم کامرکزی جلوس صبح ساڑھے نو بجے الف شاہ حویلی سے برآمد ہوا، مرکزی جلوس کے راستے سیل اور سیکیورٹی پر چھ ہزار اہلکار تعینات کیے گئے تھے۔


مزید پڑھیں : ملک بھر میں چہلم امام حسین کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات


لاہور میں بھی چہلم شہدائے کربلاکے موقع پر شہر میں دفعہ ایک سو چوالیس نافذ ہے اور موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی عائدرہی۔ جلوس کی گزرگاہوں پر سیکیورٹی کیمرے نصب کئے گئے تھے۔

پشاور

پشاور میں چہلم کے موقع پراندرون شہر میں ایک ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات ہیں، جلوس کی گزرگاہوں کو بی ڈی یو سے کلیئر کرایا گیا تھا جب کہ امام بارگاہوں کو جانے والے راستوں پر اسکینرز لگائے گئے تھے اور ماتمی جلوس کی ہیلی کاپٹرکے ذریعے فضائی نگرانی بھی کی گئی تھی۔

کوئٹہ

کوئٹہ میں چہلم کا جلوس اپنی روایتی راستوں سے ہوتا ہوا شام بہشت زینب قبرستان پر اختتام پذیر ہوا،جس کی سیکیورٹی کے لیے شہر میں پولیس ، ایف سی سمیت پینتیس سو سے زائد اہلکار سیکیورٹی پرتعینات تھے، جلوس کی گزرگاہوں کو مکمل طور پر خاردار تاروں ، ٹرک اور قنات لگا سیل کردیا گیا تھا جب کہ جلوس کی فضائی نگرانی بھی کی جاتی رہی اور دفعہ 144 کے تحت موٹر سائیکل کی ڈبل سوار اور اسلحہ کی نمائش پر پابندی عائد رہی۔

Comments

- Advertisement -