کراچی: شہرقائد میں ایک نوجوان اپنی گاڑی پر کرتب دکھانے کے شوق میں گاڑی سمیت پہلی منزل سے زمیں پر آگرا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے حیدری میں واقع چائل ہائٹس نامی فلیٹ کی پہلی منزل پر واقعہ پارکنگ میں ڈرفٹنگ کی کوشش نوجوان کو انتہائی مہنگی پڑگئی۔
امریکا میں مردہ ہرن کی ڈرائیونگ
نوجوان ڈرفٹنگ کے دوران تیز رفتار گاڑی پر قابو نہ رکھ سکا اور گاڑی بے اختیار دیوار توڑتی ہوئی پہلی منزل سے زمین پر آگری‘ حادثے کے نتیجے میں گاڑی بری طرح تباہ ہوگئی۔
ڈرائیونگ کےدوران موبائل فون استعمال کرنے پر سزا دوگنی
واضح رہے کہ کراچی جیسے میگا سٹی میں ٹریفک پولیس کی جانب سے قانون کی پاسداری کو یقینی بنانے کی خاطر خواہ اور سنجیدہ کوشش نہیں کی جاتی جس کے سبب غیر سنجیدہ اور کم عمر ڈرائیوروں کے ہاتھوں حادثات معمول کی بات ہیں۔
تصاویربشکریہ عبید جاوید
Comments
- Advertisement -