تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

برطانوی عوام کا یورپی یونین سے علیحدگی کا فیصلہ

لندن : برطانیہ کے یورپی یونین میں رہنے یا نکل جانے کے لیے ہونے والے ریفرنڈم کے نتائج کے مطابق برطانیہ کی عوام نے یورپی یونین سے نکل جانے کے حق میں 52 فیصد ووٹ دیا جبکہ یورپی یونین میں رہنے کے حق میں 48 فیصد نے ووٹ دیا۔

تفصیلات کے مطابق شمال مشرقی انگلینڈ، ویلز اور مڈلینڈز میں زیادہ تر ووٹروں نے یورپی یونین سے الگ ہونے کے حق میں ووٹ دیا ہے جبکہ لندن، اسکاٹ لینڈ اور شمالی آئرلینڈ کے زیادہ تر ووٹروں نے یورپی یونین کے ساتھ رہنے کے حق میں ووٹ دیا.

referendum-1

برطانوی عوام کے فیصلے سے عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت سو ڈالر اضافے سے 1360 ڈالر فی اونس تک جاپہنچی،جبکہ بین الاقومی مارکیٹ میں برطانوی پاؤنڈ کی قدر میں بھی نمایاں کمی ہوئی ہے اور وہ 31 سال کی کم ترین سطح پر آگیا.

برطانیہ کے یورپی یونین میں رہنے یا نہ رہنے کے حوالے سے پولنگ گذشتہ روز 23 جون کو مقامی وقت کے مطابق صبح 7 بجے سے رات 10 بجے تک ہوئی،ریفرنڈم میں تقریباً 4 کروڑ 64 لاکھ سے زائد افراد نے حق رائے دہی استعمال کیا.

referendum-2

یو کے آئی پی کے رہنما نائجل برطانیہ کے یورپی یونین سے نکلنے کے لیے گذشتہ 20 سالوں سے مہم چلا رہے تھے.

یاد رہے کہ برطانیہ نے 1973 میں یورپین اکنامک کمیونٹی میں شمولیت اختیار کی تھی تاہم برطانیہ میں بعض حلقے مسلسل اس بات کی شکایات کرتے رہے ہیں کہ آزادانہ تجارت کے لیے قائم ہونے والی کمیونٹی کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا جارہا ہے جس کی وجہ سے رکن ممالک کی ملکی خودمختاری کو نقصان پہنچتا ہے.

واضح رہے کہ بریگزٹ کے حامیوں کا کہنا ہے کہ برطانیہ کی یورپی یونین سے علیحدگی سے ابتداء میں مشکلات ضرور پیدا ہوں گی تاہم مستقبل میں اس کا فائدہ ہوگا.

Comments

- Advertisement -