تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

حلب میں شامی طیاروں کی بمباری جاری، 21 شہری جاں بحق

دمشق: شام میں حزب اختلاف کے زیر کنٹرول شہر حلب پر دوسرے روز بھی شامی فوج کے فضائی حملوں میں 21 شہری جاں بحق ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حلب میں شامی طیاروں نے بچوں کے اسپتال، اسکول، بلڈ بینک اور ایمبولینس پر بم گرائے۔ شامی آبزرویٹری کا کہنا ہے کہ بمباری میں کم از کم پانچ بچے بھی لقمہ اجل بنے ہیں۔

آبزرویٹری کا کہنا ہے کہ اطلاعات کے مطابق حکومتی ہیلی کاپٹرز نے علاقے پر بیرل بم بھی گرائے۔

شامی طیاروں کی بمباری کی زد میں بچوں کا ایک اسپتال بایان بھی آیا ہے جس کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ انہوں نے ہسپتال کے تہہ خانے میں پناہ لی ہے اور وہ باہر نہیں نکل سکتے۔

syria-2

اس سے قبل روس نے الزام عائد کیا تھا کہ شام کے شہر حلب میں باغیوں کی جانب سے کیمائی ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا ہے۔ روس نے بین الاقوامی مبصرین کو حلب بھیجنے کا مطالبہ بھی کیا تھا۔

واضح رہے کہ شامی حکومت اور اس کے اتحادی روس نے منگل سے حلب میں باغیوں کے خلاف فضائی کارروائیوں کا آغاز کیا تھا۔ انسانی حقوق کے کارکنوں کے مطابق گذشتہ دو روز میں حلب میں مارے جانے والے افراد کی تعداد 32 ہوگئی ہے جن میں بچے بھی شامل ہیں۔

شام میں پانچ برس سے جاری جنگ میں اب تک ڈھائی لاکھ سے زائد افراد ہلاک اور تقریباً ایک کروڑ 20 لاکھ نقل مکانی پر مجبور ہو چکے ہیں۔

Comments

- Advertisement -