تازہ ترین

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

ملک میں معاشی استحکام کیلئےاصلاحاتی ایجنڈےپرگامزن ہیں، محمد اورنگزیب

واشنگٹن: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک...

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

نائیجریا: دوسال قبل اغوا کی گئی 276 لڑکیوں‌کی ویڈیو جاری

چیبوک: شدت پسند نائیجرین تنظیم بوکو حرام نے دو سال قبل اغوا کی گئی 276 لڑکیوں کی ویڈیو جاری کرتے ہوئے حکومت سے لڑکیوں‌ کے عوض اپنے ساتھیوں‌کی رہائی کا مطالبہ کردیا

بوکو حرام کی طرف سے جاری کردہ ویڈیو میں 50 سے زائد حجاب پہنی ہوئی لڑکیوں‌ کو دیکھا جاسکتا ہے جن کے ساتھ موجود ایک نقاب پوش حکومت کو خبردار کررہا ہے کہ جب تک بوکو حرام کے گرفتار ارکان رہا نہیں‌ ہوں گے ان لڑکیوں‌ کو ہرگز رہا نہیں‌ کیا جائےگا

ویڈیو کے مطابق نقاب پوش نے کہا کہ کچھ لڑکیاں‌ زخمی ہیں اور ان کی زندگی خطرے سے دوچار ہے جب کہ 40 لڑکیوں کی شادی کی جاچکی ہے، ہماری ان لڑکیوں‌سے کوئی دشمنی نہیں نہیں لیکن حکومت سے مطالبہ ہے کہ وہ ہمارے گرفتار ساتھیوں‌ کو رہا کردے ہم ان لڑکیوں‌کو رہا کردیں‌گے جو طویل عرصے سے ہماری قید میں‌ ہیں

ایک مغوی لڑکی نے ویڈیو میں‌ اپنے والدین کو مخاطب کرتے ہوئے انہیں‌ حوصلہ رکھنے کی تلقین کی اور کہا کہ وہ حکومت سے بات کریں‌ تاکہ ہمیں‌ رہائی نصیب ہو، اسی ویڈیو میں ایک لڑکی کو بھی دکھایا گیا ہے جس نے ایک بچے کو اٹھایا ہوا ہے جس سے جنگجو کی بات کی تائید ہوتی ہے کہ ان میں سے کچھ لڑکیوں‌ کی شادی ہوچکی ہے یا زبردستی شادی کردی گئی ہے

دریں اثنا بوکو حرام کا یہ بھی کہنا ہے کہ متعدد لڑکیاں دوران حراست بمباری ہونے کے سبب ہلاک ہوچکی ہیں

یاد رہے کہ اپریل 2014 میں بوکو حرام نے نائجیریا کے علاقے چیبوک میں واقع اسکول میں‌ امتحان دینے والی 276 لڑکیوں کو اغوا کر لیا تھا،کچھ لڑکیاں‌ بوکو حرام کی تحویل سے فرار بھی ہوئیں‌ تاہم غالب امکان ہے کہ دو سو لڑکیاں‌ اب بھی ان کی تحویل میں ہوں‌گی

ویڈیو کے اختتام پر بمباری کا شکار بننے والوں کو دکھایا گیا ہے جو کسی دوسرے مقام پر زمین پر لیٹے ہوئے ہیں۔

Comments

- Advertisement -