تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

پشاور میں خود کش حملہ‘ 1شہید‘ 4 زخمی

پشاور: خیبرپختوانخواہ کے دارالحکومت پشاور میں حیات آباد کے علاقے میں زوردار دھماکہ ہوا ہے‘ جس کے نتیجے میں‌ ایک شخص شہید اور چار افراد زخمی ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پشاورکے حساس علاقے حیات آباد فیز 5 میں واقع ستارہ مارکیٹ کے نزدیک زوردار دھماکہ ہوا ہے‘دھماکے میں فلائنگ کوچ کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ قریب ہی رہائشی علاقہ بھی ہے اور دھماکے کے باعث کئی گھروں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

دھماکہ خود کش تھا: ایس ایس پی


ایس ایس پی سجاد خان نے اے آروائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کی دھماکہ خود کش نوعیت کا تھا موٹر سائیکل سوار نے موٹر سائیکل بس سے ٹکرائی۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ بس میں عدالتی عملہ سوار تھا‘ بس کا ڈرائیور خورشید شہید ہوگیا ہے جبکہ  اس حملے میں ایک سول جج اور تین خواتین زخمی ہوئے ہیں۔ دھماکے میں زخمی ہونے والوں کےنام آصف جدون‘ آمنہ حیدر‘ تحریمہ صباحت اوررابعہ عباسی بتائے گئے ہیں۔

دھماکے میں نشانہ بننے والی گاڑی کا رجسٹریشن نمبر اے فائیو نائن نائن ایٹ ہے اور یہ ایک ٹویوٹا ہائیس گاڑی ہے جسے نشانہ بنایا گیا ہے۔

dddd
بدقسمت وین کا رجسٹریشن نمبر
p-1
پشاورحملے میں نشانہ بننے والی بدقسمت وین

عمران خان کی مذمت


تحریکِ انصاف کے سربراہ عمران خان نے پشاور میں ہونے والے حملے پرانتہائی دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں کو کیفرِ کردار تک پہنچانے کےعزم کا اظہار کیا۔

انہوں نے صوبائی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کی جائے۔

یاد رہے کہ عمران خان نے آج حیاتِ آباد میڈیکل کمپلکس میں ایک تقریب میں شرکت کرنا تھی جسے اب ملتوی کردیا گیا ہے۔

صوبائی وزیرصحت شوکت یوسف زئی


خیبر پختونخواہ کے صوبائی وزیر برائے صحت شوکت یوسف زئی نے اے آروائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک شخص جاں بحق اور دو افراد زخمی ہوئے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ فلائنگ کوچ پرحملہ ہوا ہے اور یہ گاڑی مکمل طور پرجل چکی ہے اور زخمیوں کی تعداد کے بارے میں کچھ بھی کہنا ممکن نہیں ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ پشاور ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے دفتر کے نزدیک کیا گیا ہے۔ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان بھی پشاور میں موجود ہیں اور انہپوں نے حیات آباد میڈیکل کمپلکس کا دورہ بھی کرنا تھا جو کہ جائے وقوعہ سے تھوڑا فاصلے پر واقع ہے۔

پولیس اور امدادی ادارے جائے وقوع پر پہنچ گئے ہیں، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کوگھیرلیا ہے اور شواہد کی تلاش جاری ہے‘  زخیموں کو فوری طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے.

Comments

- Advertisement -