تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

موسمِ سرما میں چلغوزے کے حیرت انگیز فوائد

موسمِ سرما خشک میوہ جات کا موسم ہے اور ان میں سے ایک میوہ جو کہ مہنگا تو ہے لیکن انتہائی مفید بھی ہے ‘ چلغوزہ ہے جس کے بے شمار فوائد ہیں۔ آئیے ہم آپ کو چلغوزے کے کچھ فوائد سے آگاہ کرتے ہیں۔

چلغوزہ مقوی اعصا ب ہے ۔ بھوک بڑھا تا ہے۔ لقوہ اور فالج میں اس کا مسلسل استعما ل مفیدہے۔ پرانی کھانسی میں مغز چلغوزہ رگڑ کر شہد میں ملا کر چٹانا مفید ہو تا ہے۔ مغز کھیرا اور مغز چلغوزہ ہم وزن استعمال کرنے سے بند پیشاب جا ری ہو تاہے ۔ مغز چلغو زہ ، جریا ن ، یر قان او ر در د گردہ میں بے حد مفید ہے ۔

اس کاکھا نا جسمانی گوشت کو مضبو ط کر تاہے ۔ رعشہ اور جوڑوں کے در د میں مغز چلغوزہ صبح و شام ہمرا ہ پانی یا قہوہ یا چائے کے ساتھ استعمال کرنے سے فائدہ ہو تا ہے ۔ دل اور دماغ کو تقویت دیتا ہے ۔ سردیو ں میں اس کا استعمال زیا دہ ہو تاہے ۔

دمہ میں بھی مغزچلغوزہ کو شہد کے ہمراہ رگڑ کر چٹانا مفید ہو تاہے ۔ لیکن مریض کو چاولو ں سے پرہیز کروانا ضر و ر ی ہو تاہے ۔ گردہ کو طا قت دیتاہے ۔ یہ جگر ، مثانہ او ر آلات تنا سل کے لیے بے حد مفید ہے ۔ سدے کھولتا ہے ۔ چلغوزہ دیر ہضم ہوتاہے ۔ اس لیے مقدار سے زیادہ کھا نے میں احتیاط ضروری ہے ۔

بلغمی مزاج والو ں کے لیے سردیو ں کا یہ ایک معتدل ٹانک ہے ۔ کھا نا کھانے کے بعد اس کا استعمال مفید ہوتا ہے ۔ مغز چلغوزہ دودھ کے ہمراہ کھا نے سے جسم موٹا ہوتا ہے ۔ گنٹھیا کے مر ض میں اس کا استعمال مفید ہے۔

خون کے فساد کو دور کر تا ہے ۔ فالج اور رعشہ میں مغز چلغو زہ ایک تولہ اور شہد چھ ماشہ ملا کر کھلانا بے حد مفید ہے ۔ چلغوزہ کے چھلکوں پر روغن سا لگا ہوتا ہے۔ جو چھیلتے وقت مغز کے ساتھ لگ جا تا ہے ۔ اور ایسے مغز کھا نے سے معدے میں سوزش ہو جا تی ہے اور گلے کی خراش کا بھی احتمال ہو تاہے ۔

Comments

- Advertisement -