تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

ایتھنز: یونانی حکام نے پناہ گزینوں کے کیمپ کو خالی کروانا شروع کردیا

ایتھنز: یورپ میں تارکین وطن کی مشکلات جاری ہیں۔ یونان میں حکام نے ہزاروں پناہ گزینوں کے کیمپ کو خالی کروانا شروع کردیا ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق مقدونیہ کی سرحد کے ساتھ یونان کی شمالی سرحد پر واقع ایڈومنی کیمپ کوخالی کروانے کے لیے پولیس کی گاڑیاں، بلڈوزر اور پولیس کی بھاری نفری کو کیمپ کے باہر پہنچا دیا گیا ہے۔ آپریشن کے دوران ممکنہ مزاحمت سے نمٹنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری بھی مہاجرین کے مرکز کے باہر موجود ہے تاہم حکام کا کہنا ہے کہ کیمپ خالی کروانے کا عمل بغیر کسی مسئلے کے جاری ہے۔

مذکورہ کیمپ جنوری میں مقدونیہ کی سرحد بند ہونے کے بعد قائم ہوا تھا۔ کیمپ میں قیام پذیر پناہ گزینوں کا تعلق شام، عراق اور افغانستان سے ہے۔

مزید پڑھیں: ترکی پناہ گزینوں کو جنگ زدہ علاقوں میں بھیج رہا ہے، ایمنسٹی انٹرنیشنل

حکام نے یونانی صحافیوں کے علاوہ دیگر تمام صحافیوں کو کیمپ کے اندر جانے سے روک دیا۔ آپریشن کی نگرانی کی کے لیے ہیلی کاپٹرز علاقے میں محو پرواز ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ پناہ گزینوں کو ایڈومنی کے مرکز سے ملک کے جنوب میں واقع بہتر سہولیات کے حامل مراکز میں منتقل کیا جارہا ہے۔

کچھ پناہ گزینوں کا کہنا ہے کہ سہولیات کی عدم موجودگی کے باعث وہ یہاں سے جانا نہیں چاہتے۔ لیکن اگر انہیں زبردستی جانے پر مجبور کیا جاتا ہے تو وہ مزاحمت نہیں کریں گے اور خاموشی سے چلے جائیں گے۔

مزید پڑھیں: امریکی ریاستوں کا شامی مہاجرین کو پناہ دینے سے انکار

دوسری جانب نئے مراکز میں پہنچنے والے مہاجرین نے نئے کیمپ میں عدم سہولیات کا شکوہ کیا ہے۔

Comments

- Advertisement -