تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

بغداد:داعش کےخلاف گھیراتنگ،عراقی فوج فلوجہ میں داخل ہوگئی

بغداد: عراق میں داعش کے گڑھ فلوجہ کودہشت گردوں سےکلیئر کرانے کے لیے آپریشن حتمی مرحلے میں داخل ہوگیا.

تفصیلات کے مطابق عراقی فوج کاکہناہےکہ فلوجہ کوداعش کے دہشت گردوں سے آزاد کرانے کےلیے حتمی کارروائی کاآغاز کردیاگیاہےاورفوج فلوجہ میں داخل ہوگئی ہے،عراقی فوج نے شہرکی حدودمیں واقع پولیس اسٹیشن کاکنٹرول حاصل کرلیاہے.

عراقی فوج کے لیفٹیننٹ جنرل عبدالوہاب السعدی کاکہناہےکہ ”فلوجہ کےاطراف میں گھمسان کی لڑائی جاری ہے،اللہ نے چاہاتو جنگ بہت جلد ختم ہوجائے گی”.

داعش نے فلوجہ پر 2014 میں قبضہ کرلیاتھا،اندازے کےمطابق شہرمیں پچاس ہزار افرادمحصورہیں جبکہ صرف چند سوخاندان ہی بحفاظت نکلنےمیں کامیاب ہوسکےہیں.

یاد رہے دن تین قبل عراقی فورسزاورکردملیشیا نےفلوجہ کےقریب قصبےکوتین دن لڑائی کےبعددہشت گرد تنظیم داعش سے آزادکرالیا تھا.عراقی فوج کےجوانوں اور قبائلیوں نےقصبےکےمرکزی پولیس اسٹیشن پرعراقی پرچم لہرادیاتھا.

گذشتہ دنوں عراقی وزیراعظم کےاعلان کےبعد عراقی فورسز نے فلوجہ کی آزادی کےلیےگرینڈ آپریشن کاآغاز کردیاتھا.

واضح رہے کہ عراقی شہرفلوجہ میں گذشتہ دنوں امریکی اتحادکی فضائی کارروائی میں داعش کاکمانڈرماہرالبلادی ہلاک ہوگیاہے.

Comments

- Advertisement -