تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

آرمی چیف نے شاہد آفریدی اسٹیڈیم کا افتتاح کردیا

خیبر ایجنسی : آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے شاہد آفریدی اسٹیڈیم کا افتتاح کردیا۔

shahid-post-3

تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑہ کا دورہ کیا اور شاہد آفریدی اسٹیڈیم کا افتتاح کردیا

افتتاح کے موقع پر شاہد آفریدی بھی موجود تھے۔

shahid-afridi-post-1

shahid-post-2

انکا کہنا تھا کہ دہشتگردی کا ناسور ہمیشہ کیلئے دفن کردیا ہے، ایل او سی پر بھارتی سرجیکل اسٹرائیکس ڈرامہ ہے، اپنے دور میں پاک فوج کا مورال بلند کیا ، ہما جینا مرنا ملک کے لئے ہے۔

ریٹائرمنٹ کے بعد شہداء ٹرسٹ بناؤں گا،آرمی چیف

انھوں نے کہا کہ 29 نومبر کو اختیارات سونپ دوں گا، ریٹائرمنٹ کے بعد شہداء ٹرسٹ بناؤں گا، بھارت کو ایسا سبق سکھائیں گے کہ ہمیشہ یار رکھے گا۔

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا کہ عوام اور فوج کے درمیان رشتے کو برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔

پاکستانی کرکٹر شاید آفریدی نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ جنرل راحیل شریف میرے اور پاکستان کے ہیرو ہیں ،حمایت کرنے پر جنرل راحیل شریف کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔

یاد رہے چند روز قبل شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کرکٹ اسٹیڈیم اور اسپورٹس کمپلکس کا افتتاح کیا تھا۔


مزید پڑھیں : میران شاہ میں یونس خان اسٹیڈیم کا افتتاح


اس موقع پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ شمالی وزیرستان سے دہشت گردوں کے نیٹ ورک کو جڑسے اکھاڑ پھینکا ہےاور ضرب عضب سے دہشت گردی کے خلاف آپریشن کے خاطر خواہ نتائج برآمد ہوئے۔

Comments

- Advertisement -