تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

آرمی چیف نے دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی

راولپنڈی : آرمی چیف نے فوجی عدالت سے دہشت گردی کے سنگین مقدمات میں پھانسی کی سزا پانے والے چار دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی۔

پاک فوج کے تعلقات عامہ کے ادارے (آئی ایس پی آر) کے ترجمان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ نے فوجی عدالتوں کی جانب سے 4 دہشت گردوں کو سزائے موت کے فیصلے کی توثیق کردی ہے جس کے بعد چاروں دہشت گردوں کو تختہ دار پر لٹکا دیا جائے گا۔

فوجی عدالتوں سے موت کی سزا پانے والوں میں عطاء الرحمان ولد فقیر محمد، محمد صابر ولد الطاف گل، فاروق بھٹی ولد محمد اسحاق اور گل زریں ولد گل شریف شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے ترجمان کے مطابق یہ دہشت گرد عام شہریوں، سیکیورٹی فورسز، اے ایس ایف کے اہلکاروں کے قتل سمیت دیشت گردی کے سنگین مقدمات میں ملوث تھے۔

اس کے علاوہ یہ چاروں دہشت گردوں پر کراچی ایئر پورٹ پر حملے سمیت کراچی میں سی آئی ڈی بلڈنگ ، آئی ایس آئی آفس سکھر پر حملے اور فورسز کے قافلوں پر حملے سمیت دیگر سنگین مقدمات درج تھے۔

ترجمان آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ان دہشت گردوں نے ایس ایس پی چوہدری اسلم سمیت مجموعی طور پر 58 افراد کو قتل اور ایس ایس پی فاروق اعوان سمیت 226 افراد کو مختلف حملوں میں زخمی کیا تھا۔

Comments

- Advertisement -